BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 31 August, 2008, 11:59 GMT 16:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’آگ‘ کے بعد رامو کی’پھونک‘
رام گوپال ورما
اس فلم کا آئیڈیاایک ہندی نیوز چینل سے ملا:رام گوپال ورما
فلم ’آگ‘ کی ناکامی کے بعد ہدایت کار رام گوپال ورما کی نئی فلم ’پھونک ‘ان کے کیریئر میں نئی روح پھونکنے کا کام کر رہی ہے۔

’سرکار‘ اور’سرکار راج‘ کے درمیان تین سال کے وقفے میں ان کی تقریباً دس فلمیں فلاپ ہو چکی تھیں۔جن میں ان کی فلم ’آگ‘ کے علاوہ’نشبدھ‘، ’دروازہ بند رکھو‘، ’شوا‘،’ڈرناضروری ہے‘اور’مسٹر یا مس‘جیسی فلمیں شامل ہیں۔

رام گوپال ورما کا کہنا ہے کہ انہیں اس فلم کا آئیڈیا ایک ہندی نیوز چینل سے ملا جس پر رات دن کالا جادو کے بارے میں خبریں دکھائی جاتی ہیں۔

رامو کی نئی فلم گزشتہ ہفتے ہی ریلیز ہوئی ہے اور باکس آفس پر کامیاب بتائی جا رہی ہے۔

اپنی کم بجٹ والی اس فلم کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ فلم میں تھرلر بہت اہم ہے اور انہوں نے جان بوجھ کر بڑی سٹار کاسٹ نہیں رکھی فلم میں کوئی جانا پہچانا چہرہ نہیں ہے اور انہوں نے فلم میں کئی نئے لوگوں کو موقع دیا ہے۔

پھونک میں انہوں نے بھوت والا کرشمہ دہرانے کی کوشش کی ہےاور اہم کردار نبھانے والوں میں امرتا کھانولکر اور سودیپ ہیں۔فلم کے پریمئیر کے موقع پر رام گوپال ورما نے کہا کہ ٹی وی پر پروگرام دیکھ کر وہ دنگ رہ گئے تھے انہیں لگا کہ اس چیز میں لوگوں کی بہت دلچسپی ہے اسی لیے انہوں نے کالا جادو پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی فلم ایسے وقت میں آئی ہے جب بالی ووڈ کو الگ طرح کی فلموں کی تلاش ہے۔

اسی بارے میں
لگے رہو رام گوپال ورما
23 September, 2006 | فن فنکار
’رام گوپال ورما کی آگ‘ فلاپ
07 September, 2007 | فن فنکار
اب ’شعلے‘ بھوجپوری میں بھی
23 October, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد