BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 June, 2008, 10:54 GMT 15:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’لگے رہو منّا بھائی‘ کیلیے چار ایوارڈ

لگے رہو منا بھائی (فائل فوٹو)
گاندھی نظریات پر مبنی فلم ’لگے رہو منّا بھائی‘ ہندوستان میں کافی مقبول فلم رہی ہے
راج کمار ہیرانی کی ہدایت میں بنی فلم’ لگے رہو منا بھائی‘نے قومی فلم ایوارڈ میں چار ایوارڈ حاصل کیے ہيں ۔ اس فلم کو سال دو ہزار چھ کی مقبول ترین فلم کے خطاب کے ساتھ ساتھ بہترین سکرین پلے، بہترین نغمے اور موسیقی کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔

بعض تنازعات کے سبب تاخیر کے ساتھ سال دو ہزار چھ کی فلموں کے لیے ایوارڈز کا اعلان منگل کو کیا گیا ہے جبکہ سنہ دو ہزار سات کے ایوارڈز کا اعلان بعد میں کیے جانے کی توقع ہے۔ یہ ایوارڈ بھارتی فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا اعزاز مانا جاتا ہے۔

نئی دلی میں قومی فلم ایوارڈ کا اعلان منگل کے روز کیا گیا۔’لگے رہو منا بھائی‘ جس میں سنجے دت ہیرو تھے۔فلم میں مہاتما گاندھی کے فلسفہ کو بنیاد بنا کر محبت اور سچائی کا پیغام دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

سال دو ہزار چھ کے لیے بہترین فلم کا ایوارڈ ملیالم فلم’ پلجی نمن‘ کو دیا گیا جبکہ بنگال کے اداکار سومترا چٹرجی کو بہترین اداکاری کا ایوارڈ ملا۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ تمل فلم اداکارہ پریہ منی نے حاصل کیا۔

’چاندنی بار‘ اور’ پیچ تھری‘جیسی فلم بنا چکے فلمساز مدھر بھنڈارکر کو ان کی فلم ’ٹریفک سگنل‘ کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیا گیا۔حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص بزنس نہیں کر سکی تھی اور نہ ہی فلمی ناقدوں نے اس کی تعریف کی تھی۔

 ’چاندنی بار‘ اور’ پیچ تھری‘جیسی فلم بنا چکے فلمساز مدھر بھنڈارکر کو ان کی فلم ’ٹریفک سگنل‘ کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیا گیا۔حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص بزنس نہیں کر سکی تھی اور نہ ہی فلمی ناقدوں نے اس کی تعریف کی تھی

فلم’اوم کارا‘ کی اداکارہ کونکنا سین شرما کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ فلم ’لگے رہو منا بھائی‘ میں مہاتما گاندھی کا کردار ادا کرنے والے دلیپ پربھاولکر کو بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

قومی فلم ایوارڈ میں نان فیچر فلم کے زمرے میں امیتابھ چکرورتی کی فلم کو بہترین فلم کا خطاب ملا جبکہ اندرا گاندھی ایوارڈ کے لیے بہترین فلم کے زمرے میں دو فلموں کو مشترکہ ایوارڈ دیا گیا۔ ان میں کبیر خان کی ہدایت میں بنی فلم’ کابل ایکسپریس‘ اور ملیالم فلم ’ایکناتھم‘ شامل ہیں۔

تین ممبر جیوری بدھا دیپ داس گپتا کے وکرم سنگھ اور مدھوجین نے ایوارڈ کی یہ فہرست وزیر اطلاعات و نشریات پریہ رنجن داس منشی کے سپرد کی۔ملک کا یہ قومی ایوارڈ گزشتہ چند برسوں سے تنازعات کا شکار رہا ہے۔

کرینا کپورکرینہ بہترین اداکارہ
تھائی لینڈ میں آئیفا ایوارڈز کی جھلکیاں
امیتابھنیشنل فلم ایوارڈز
امیتابھ کو فلم ’بلیک‘ پر ایک اور ایوارڈ
منوج واجپئی کو پنجر کیلئے اعزازبھارتی فلم ایوارڈز
منوج واجپئی کو پنجر کیلئے اعزاز
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد