فلم ایوارڈز: امیتابھ بہترین اداکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں قومی فلم ایوارڈز میں بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کو بہترین اداکار کے ایواڑ سے نوازا گیا ہے جبکہ بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈ ساریکا کو دیا گيا ہے۔ تقریبا دوسال تک جاری رہنے والے تنازعہ کے بعد منگل کی رات قومی فلم انعامات کا اعلان کیا گيا۔ بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ بدھ دیب داس گپتا کی ہدایت کاری میں بنی بنگالی فلم ’کال پروش‘ کی جھولی میں گیا۔ امیتابھ بچن کو’بلیک‘ فلم میں بطور ٹیچر اداکاری کا خوبصورت جوہر دکھانے کے لیے انہيں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔جبکہ ساریکا کو فلم ’پرزانیہ‘ میں ان کی لاجواب اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے طور پر منتخب کیا گيا۔ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ فلم ’پرزانیہ‘ کے لیے راہل ڈھولکیا کو ملا۔ ’اقبال‘ کے لیے نصیرالدین شاہ کو بہترین معاون اداکار کے لیے چنا گيا۔جبکہ اروشی کو ملیالم فلم ’آچھونتے‘ کے لیے معاون اداکارہ کے طور پر منتخب کیاگيا۔ مقبول ترین فلم کا ایوارڈ راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم ’رنگ دے بسنتی‘ کی جھولی میں گیا۔
ہندی فلم ’اقبال‘ کو سماجی مسائل کو مثبت طریقہ سے پیش کرنے کے لیے خصوصی انعام سے نواز گیا۔ قومی یکجہتی کے لیے نرگس دت ایوارڈ جے راج کی ملیالم فلم ’دیوا نامتھل‘ کو دیا گيا۔ بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ شریا گھوشال کے نام رہا ۔ فلم ’رنگ دے بسنتی‘ کے گیت ’روبرو‘ کے لیے نریش ائیر کو بہترین گلوکار کا ایوارڈ دیا گيا۔ ہندی زبان کے زمرے میں فلم ’بلیک‘ کو بہترین فیچر فلم کے ایوارڈ کے لیے منتخب کيا گيا۔ بچوں کی بہترین فلم بھی ہندی کے نام رہی اور اس کے لیے وشال بھاردواج کی فلم ’بلو امبریلا‘ کو چنا گيا۔ اداکار انوپم کھیر کو سال دو ہزار پانچ کے لیے ’خصوصی جیوری ایوارڈ‘ سے نوازا گيا۔ تیرپنوے قومی فلم ایوارڈز پر تقریباً دو برس سے تنازعہ چل رہا تھا کیونکہ ایک فلم ناقد نے دلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی اور الزام لگایا تھا کہ ایوارڈز کے انتخابات میں تفریق برتی گئی ہے۔ اس کے بعد دلی ہائي کورٹ نے قومی فلم انعام کے اعلان پر روک لگا دی تھی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||