رنگ دے بسنتی نےمیلہ لوٹ لیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راکیش اوم پرکاش مہرہ کی فلم’رنگ دے بسنتی‘ نے انٹرنیشنل انڈین فلم انڈسٹری (آئیفا) ایوارڈز میں بہترین فلم کا خطاب جیت لیا ہے۔ یار کشائر کاؤنٹی کے شہر شیفیلڈ میں ہونے والی اس تقریب میں بالی وڈ کے نمایاں ستاروں نےشرکت کی اور ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے تقریب میں شریک بارہ ہزار عام شائقین کی توجہ کا خصوصی مرکز رہے۔ ریتک روشن کو’ کرش‘ کے لیے بہترین اداکار اور’ کبھی الوداع نہ کہنا‘ میں بہترین اداکاری کے لیے رانی مکھرجی کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گيا۔’ لگے رہومنا بھائی‘ کا جادو آئیفا ایوارڈ تقریب میں بھی چھایا رہا اور اور اس فلم کے لیے راجکمارہیرانی کو بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ سے نوازا گيا۔ جس ایوارڈ نے تقریب میں سب سے زیادہ جذباتی اور پرجوش خیرمقدم کا موقع فراہم کیا وہ تھا ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘۔ یہ اعزاز مشہور اداکار دھرمیندر کو دیا گيا۔ یہ ایوارڈ لینے کے لیے جب دھرمیندر اپنے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول کے ساتھ سٹیج پر آئے تو ایوارڈ دینے والے امیتابھ بچن نے انہیں گلے لگا لیا۔
سال کے سب سےگلیمرس مرد کے طور پر ریتک روشن کو منتخب کیا گيا جبکہ ایشوریہ رائےگلیمرس خاتون چنی گئیں۔ تقریب میں سب سے زیادہ پانچ ایوارڈ فلم’رنگ دے بسنتی‘ نے حاصل کیے اور اسی فلم کی موسیقی کے لیے ہی اے آر رحمن کو بہترین موسیقار کا ایوارڈ دیا گیا۔ سوہا علی خان کو اس فلم کے لیے معاون اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گيا۔ معاون اداکار کا ایوارڈ منا بھائی کے’سرکٹ‘ ارشد وارثی کو دیا گيا جبکہ ’اوم کارہ‘ میں بہترین منفی کردار کے لیے سیف علی خان کو منتخب کیا گيا۔ ہدایت کار وشال بھاردواج کو ان کی فلم ’اوم کارہ‘ کے لیے’سنیمیکٹ ایکسیلینس‘ ایوارڈ دیا گیا جبکہ اسی فلم کے گیت’بیڑی جلائی لے‘ نے ہی بہترین کوریوگرافی کا ایوراڈ بھی جیتا۔
جہاں گلوکارہ سونیدھی چوہان کو’بیڑی جلائی لے‘ گانے پر بہترین گلوکارہ اور گلوکار شان کو فلم’فنا‘ کے گانے کے لیے بہترین گلوکار کا ایوارڈ ملا۔ متنازعہ ریئلیٹی شو’بگ برادر‘ کے حوالے سے شلپا شیٹی کو بھی ایک خصوصی ایوراڈ دیا گيا۔ آئیفا ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی لارا دتا اور بومن ایرانی نے کی جبکہ تقریب میں کئی اداکاروں نے اپنے اپنے آئٹم ڈانس پیش کیے جن میں شلپا شیٹی ، سلمان خان، ابھشیک بچن اور گوندا بھی شامل تھے۔ ابھشیک نےفلم’جھوم برابر جھوم‘ کے گانے پر رقص پیش کر کے مہمانوں کو محظوظ کیا۔ اس برس آئیفا ویک اینڈ کا انعقاد برطانوی کاؤنٹی یارکشائر میں کیا گیا تھا اور اس حوالے سے شیفیلڈ میں ایوارڈز کی مرکزی تقریب کے علاوہ بریڈ فورڈ، لیڈز اور ہل میں بھی کرکٹ میچ، بالی وڈ فلمی میلہ اور فلم پریمئیر جیسی تقریبات منعقد کی گئیں۔ |
اسی بارے میں کوئنا کی ویڈیو، خان کی دعوت، وویک گینگسٹر04 June, 2007 | فن فنکار عامر بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکار02 June, 2007 | فن فنکار ’شعلے‘ کے شعلے، اور آرٹ کی قدر30 May, 2007 | فن فنکار کرینہ کا بدلہ، نازک کمر، بِگ بی کی پونی 21 May, 2007 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||