فرائیڈ کے فن پارے کی ریکارڈ نیلامی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیویارک میں لوشیاں فرائیڈ کے ایک پورٹریٹ کی تینتیس اعشاریہ چھ ملین ڈالر (2۔17 ملین پاؤنڈ) میں فروخت سے کسی زندہ فنکار کے بنائے گئے فن پارے کی سب سے زیادہ قیمت میں نیلامی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ لوشیاں فرائیڈ نے یہ پورٹریٹ سنہ 1995 میں چار برس کی محنت کے بعد مکمل کیا تھا اور اس میں ایک فربہ خاتون کو عریاں حالت میں محوِ خواب دکھایا گیا ہے۔ پورٹریٹ کی نیلامی کرنے والے ادارے کرسٹیز نے اس تصویر کو فرائیڈ کے ریئل ازم کی ایک بڑی مثال قرار دیا ہے۔ کسی زندہ فنکار کی بنائی گئی تصویر کی گراں ترین داموں میں نیلامی کا سابقہ ریکارڈ جیف کونز کے پاس تھا جن کی تخلیق ’ہینگنگ ہارٹ‘ ساڑھے تیئیس ملین ڈالر میں نیلام ہوئی تھی جبکہ خود فرائیڈ کی اب تک نیلام کی جانے والی سب سے مہنگی تخلیق سنہ 1992 میں بنائی جانے والی تصویر ’ آئی بی اینڈ ہر ہزبنڈ‘ تھی جو نومبر سنہ 2007 میں انیس اعشاریہ تین ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔ لوشیاں فرائیڈ بیسویں صدی کے اہم محقق و نفسیات دان سگمنڈ فرائیڈ کے پوتے ہیں۔ وہ برلن میں پیدا ہوئے لیکن جرمنی میں ہٹلر کے عروج کے بعد ان کے والدین لندن آگئے اور لوشیاں کا مستقل گھر اب یہی ہے۔ | اسی بارے میں مہنگے ترین پورٹریٹ کا ریکارڈ21 June, 2007 | فن فنکار ہرسٹ فن پارہ 9.65 ملین پونڈ میں نیلام22 June, 2007 | فن فنکار حسین کی تصویر کی’ریکارڈ‘ نیلامی21 March, 2008 | فن فنکار وان گو کی تصویر 30 ملین ڈالرمیں29 February, 2008 | فن فنکار ائین فلیمنگ کے خطوط کی نیلامی 11 April, 2008 | فن فنکار بیکن کی پینٹنگ کی ریکارڈ قیمت09 February, 2007 | فن فنکار آرٹ مارکیٹ میں برطانیہ غریب25 November, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||