حسین کی تصویر کی’ریکارڈ‘ نیلامی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے مشہور مصور ایم ایف حسین کا ایک فن پارہ نیویارک میں ایک نیلامی کے دوران سولہ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔ یہ امریکی نیلامی میں کسی بھارتی مصور کے فن پارے کے لیے دی جانے والی ریکارڈ قیمت ہے۔’گنگا جمنا‘ نامی یہ تصویر سنہ 1971 میں بنائی گئی تھی اور اسے کرسٹی نیلام گھر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ تصویر کی نیلامی کے موقع پر نیلام گھر کے باہر اس فن پارے کی نیلامی کے مخالفین نے مظاہرہ بھی کیا۔اس سے قبل نیلامی کے مخالف انڈین امریکن انٹیلیکچوئل فورم نے نیلام گھر کرسٹیز کو ایک خط بھی لکھا تھا جس میں مقبول فدا حسین کی تصاویر کی نیلامی منسوخ نہ کیے جانے کی صورت میں احتجاج کے حوالے سے تنبیہ کی گئی تھی۔ تاہم نیلام گھر نے نیلامی کی منسوخی کا مطالبہ رد کر دیا تھا۔ فورم کا کہنا ہے کہ ایم ایف حسین ہندو دیوی کی برہنہ تصویر بنا کر بھارت میں بدنام ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت کے بنیاد پسند ہندو گروہ یہ تصویر بنانے پر ایم ایف حسین کی شدید مخالفت کرتے رہے ہیں اور مقبول فدا حسین نے سنہ 2006 میں یہ تصویر بنانے پر معذرت بھی کی تھی۔ ہندوستان میں مخالفت اور بعد ازاں ممبئی پولیس کی جانب سے ان کی جائیداد کی ضبطی کی کوشش کے بعد ایم ایف حسین ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اب مشرقِ وسطٰی کے کسی ملک میں رہائش پذیر ہیں۔ | اسی بارے میں حسین کو ایوارڈ دینے پر پابندی14 September, 2007 | فن فنکار سنجے کی کمائی، مادھوری کا دیوانہ03 December, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||