BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 November, 2006, 19:36 GMT 00:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آرٹ مارکیٹ میں برطانیہ غریب
نیویارک میٹروپولٹن میوزیم
نیویارک کے میٹروپولٹن میوزیم نے گذشتہ سال صرف ایک پینٹگ پچاس ملین ڈالر میں خریدی
برطانوی عجائب گھر اور آرٹ گیلریز مالی وسائل کی کمیابی کے باعث آرٹ کے فن پارے اس طرح نہیں خرید پا رہا جس طرح اس دوڑ میں شامل دوسرے ممالک خرید رہے ہیں۔

ایک برطانوی ادارے ’آرٹ فنڈ‘ کی طرف سے کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکہ کے شہر نیو یارک کے عجائب گھر ’میٹروپولیٹن میوزیم‘ نے دو سالوں ( دوہزار چار اور دوہزار پانچ) کے دوران فن پاروں کی خرید پر ساڑھے تریپن ملین پاؤنڈز خرچ کیے۔

نیو یارک ہی کی ’موما گیلری‘ نے اسی مد میں بیس ملین پاؤنڈز اور فرانس کے دارالحکومت پیرس کی ’لور‘ گیلری نے تقریباً سترہ ملین پاؤنڈز خرچ کیے۔

لیکن دو سال کے اس عرصہ میں لندن کی ’نیشنل گیلری‘ نے فن پاروں کی خرید پر بمشکل ساڑھے چھ ملین پاؤنڈز خرچ کیے۔ برطانیہ کی چار ’ٹیٹ گیلریز‘ نے کل ملا کے اس عرصہ میں صرف اڑتالیس لاکھ پاؤنڈز اور ’برٹش میوزیم‘ نے سات لاکھ اکسٹھ ہزار پاؤنڈز نئے فن پاروں کی خرید پر خرچ کیے۔

آرٹ فنڈ کے ڈاریکٹر ڈیوڈ بیری کے مطابق (نیو یارک، پیرس اور لندن میں فن

مہنگا آرٹ
 پرانے اور نئے معروف مصوروں کے فن پاروں کی نیلامی میں لگنے والی قیمتوں میں حالیہ برسوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
پاروں کی خرید میں) یہ فرق فنڈز کی کمی اور تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ہے۔

پرانے اور نئے معروف مصوروں کے فن پاروں کی نیلامی میں لگنے والی قیمتوں میں حالیہ برسوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ڈیوڈ بیری کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگرچہ پچھلے نو سالوں کے دوران عجائب گھروں اور آرٹ گیلریز کے وسائل بڑھانے پر کافی توجہ دی ہے ’لیکن تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ ہم اس معاملے میں باقی دنیا سے مقابلہ نہیں کر پا رہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں لوگوں اور نجی کاروباری اداروں کو آرٹ کے فن پارے خریدنے پر ٹیکس میں کافی چھوٹ دی جاتی ہے۔ ’ اگر سرکار کے پاس وسائل کی کمی ہے تو برطانوی حکومت کو بھی اسی طرح نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی‘۔

آرٹ فنڈ نے گذشتہ سال برطانوی عجائب گھروں اور آرٹ گیلریز کو چار ملین پاؤنڈز کا عطیہ دیا تھا۔

اسی بارے میں
عجائب گھروں کا عالمی دن
18 May, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد