وان گو کی تصویر 30 ملین ڈالرمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ونسنٹ وان گو کی ایک ایسی تصویر جو کہ سینتیس سالہ مصور نے خودکشی کرنے سے چند ہفتے قبل بنائی تھی نوّے برس میں پہلی مرتبہ نیلامی کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ اس تصویر کی قیمت تیس ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔ سنہ 1890 میں بنائی جانے والی ’چائلڈ ود اے این اورنج‘ نامی اس تصویر کو آئندہ ماہ ہالینڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ وان گو کی بنائی گئی آخری تصویر نومبر میں نیویارک میں ایک نیلامی میں فروخت نہیں ہو سکی تھی۔’ویٹ فیلڈز‘ نامی اس تصویر کی قیمت پچیس ملین ڈالر رکھی گئی تھی تاہم کسی نے بھی اس کی اتنی بڑی بولی نہیں لگائی تھی۔ ’چائلڈ ود اے این اورنج‘ ان تصاویر میں سے ایک ہے جو کہ وان گو نے اپنے نومولود بھتیجے کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد بنائی تھیں۔ بھتیجے سے ملاقات سے حاصل ہونے والی مسرت کا احساس ان تصاویر میں عیاں ہے۔ | اسی بارے میں چوری شدہ پینٹنگ لاکھوں میں نیلام21 November, 2007 | فن فنکار کام کسی اور کا، نام کسی اور کا03 August, 2007 | فن فنکار میڈیچی پورٹریٹ 18 ملین پونڈ میں06 July, 2007 | فن فنکار پیرس: پکاسو کے فن پاروں کی چوری01 March, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||