بیس منٹ کا ساتھ 20 ہزار پاؤنڈ میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کی اداکارہ سکارلٹ جوہانسن کے ایک مداح نے فلاحی ادارے آکسفیم کے لیے لگائی گئی ایک آن لائن بولی میں اداکارہ کے ساتھ بیس منٹ گزارنے کے لیے بیس ہزار پاؤنڈ دیے ہیں۔ سکارلٹ جوہانسن اپنے مداح کے ساتھ اپنی نئی فلم ’ہی از ناٹ دیٹ جسٹ انٹو یو‘ کے جولائی میں امریکہ میں ہونے والے ورلڈ پریمیئر پر جائیں گی۔ برطانیہ میں مقیم بولی لگانے والے کا اصل نام نہیں بتایا گیا لیکن ای بے پر ان کا نام بوسنور لکھا ہوا ہے۔ آکسفیم کے ترجمان نے کہا ہے غربت کے خلاف لڑائی کے لیے اکٹھا کی جانے والی رقم ’زبردست‘ ہے۔ آکسفیم کا کہنا ہے کہ یہ ساری کی ساری رقم دنیا میں غربت کے خلاف مختلف منصوبوں میں استعمال کی جائے گی۔ پہلے بولی جیتنے والے مداح کے بالوں اور چہرے کا میک اپ کیا جائے گا اور اس کے بعد وہ اداکارہ کے ساتھ پریمیئر پر جائیں گے۔ اس فلم میں ڈریو بیری مور، جینیفر انیسٹن، جینیفر کونولے اور بین ایفلک بھی کام کر رہے ہیں۔ آکسفیم ایسی ہی ایک بولی فلم ’سیکس اینڈ دی سٹی‘ کے نیو یارک میں مئی میں ہونے والے پریمیئر کے موقع پر منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ کامیاب بولی لگانے والا اداکارہ کرسٹن ڈیوس کے ساتھ ملاقات کرے گا۔ | اسی بارے میں نیوآرلینز:بریڈپٹ کی’گھر اپناؤ مہم‘04 December, 2007 | فن فنکار آسکرٹی وی ریٹنگ کم ترین سطح پر27 February, 2008 | فن فنکار پیٹرک شوازے کینسر کے مریض06 March, 2008 | فن فنکار ہالی وڈ مصنفین سے معاہدے کی امید03 February, 2008 | فن فنکار برطانوی اداکاروں نے میلہ لوٹ لیا28 January, 2008 | فن فنکار ’اٹونمنٹ‘ سال کی بہترین فلم14 January, 2008 | فن فنکار وکٹوریہ بدلباسی میں سب سے آگے09 January, 2008 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||