وکٹوریہ بدلباسی میں سب سے آگے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاپ گروپ سپائس گرلز کی رکن اور برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی اہلیہ وکٹوریہ بیکہم کو گزشتہ برس کی سب سے بدلباس ’سیلبریٹی‘ قرار دیا گیا ہے۔ دنیائے فیشن کے مشہور نقاد رچرڈ بلیک ویل کی جانب سے تیار کیے جانے والی سالانہ فہرست میں وکٹوریہ کو سرفہرست رکھا گیا ہے اور رچرڈ بلیک ویل کا کہنا ہے کہ وکٹوریہ’ایک کے بعد ایک جسم سے چپکے بدشکل لباس پہن کر منظرِ عام پر آئیں‘۔ رچرڈ بلیک ویل کا یہ بھی کہنا ہے کہ’سنہ 2007 فیشن کے حوالے سے بدترین سالوں میں سے ایک ثابت ہوا‘۔ وکٹوریہ کے علاوہ برطانوی گلوکارہ ایمی وائین ہاؤس کو بھی بدلباسی کی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ اداکارہ میرے کیٹ اولسن نے برا فیشن کرنے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اداکارہ ایوا گرین بھی بدلباس فنکاروں کی فہرست میں شامل ہوئی ہیں جبکہ اس فہرست میں ہالی وڈ کی اداکاراؤں جیسیکا سمپسن اور لنڈسے لوہن کا نام بھی پہلی دس بدلباس خواتین میں شامل ہے۔ | اسی بارے میں سپائیس گرلز پھر شائقین کے سامنے16 November, 2007 | فن فنکار سپائس گرلز کی لندن میں واپسی16 December, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||