سپائیس گرلز پھر شائقین کے سامنے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپائیس گرلز نے دوبارہ اکٹھے ہونے کے بعد پہلی بار براہ راست اپنے فن کا مظاہر کیا ہے۔ گروپ نے لاس اینجلس ’وکٹوریاز سیکرٹ فیشن شو‘ نامی ایک تقریب میں دو گانے گائے۔ سپائیس گرلز نے فیشن شو میں اپنا نیا گانا ’ہیڈ لائنز‘ اور انیس سو اٹھانوے کا گانا ’سٹاپ‘ پیش کیا۔ گروپ کی ایک رکن گیری ہیلیول نے کہا کہ فیشن شو میں ان کی کارکردگی ان کے اگلے ماہ شروع ہونے والے ورلڈ ٹور کے لیے تیاری کا اچھا موقع تھا۔ سپائس گرلز ورلڈ ٹور کینیڈا سے شروع کر ہی ہیں۔ ایما بنٹن نے کہا کہ بینڈ اچھے دور سے گزر رہا ہے اور ان کے آئندہ پروگراموں میں ان کے پرانے مشہور گانے بھی شامل کیے جائیں گے۔ لاس اینجلس میں سپائس گرلز کے شو کو دیکھنے کے لیے شائقین کی ایک بڑۓی تعداد جمع تھی جنہوں نے گروپ کی بہت حوصلہ افزائی کی۔ گروپ بنٹن، ہیلیویل، وکٹوریہ بیکہم اور میلنی چِشم پر مشتمل ہے۔ انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے زمانے کا لباس اور فوجی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں۔ سپائس گرلز لاس اینجلس میں بی بی سی ون کے پروگرام ’چلڈرن اِن نیِڈ‘ میں بھی شرکت کریں گی۔ | اسی بارے میں بیکہم کو ایک اور ’دھچکہ‘20 July, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||