بیکہم کو ایک اور ’دھچکہ‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پولیس نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے کپتان ڈیوڈ بیکہم اور ان کی گلوکارہ بیوی وکٹوریا کے ہارٹفورڈ شائیر کے چوبیس ایکڑ کے گھر میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے شخص کے پاس پٹرول کا بھرا ہوا ڈبہ تھا۔ سات فٹ اونچی دیوار پھاند کر گھر میں داخل ہونے والے شخص کو پولیس اور ہیلی کاپٹر کے آنے سے پہلے ہی سکیورٹی گارڈز نے قابو میں کر لیا۔ وہ اس وقت تک دیوار پھلانگ کر عمارت کی جانب بڑھ رہے تھے۔ اڑتیس سالہ شخص کو نشہ آوور دوا اور ایسے مواد کو اپنے پاس رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا جس سے گھر کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔ اسے بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے وقت تیس سالہ وکٹوریا اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ گھر پر اکیلی تھیں۔ ڈیوڈ بیکہم سپین میں ریئل میدرد کے پری سیزن میچوں کی تربیت میں مصروف ہیں۔ بیکہم خاندان کے ترجمان نےکہا کہ ڈیوڈ اور وکٹوریا اب اس طرح کے واقعات کے عادی ہو چکے ہیں اور وہ اپنی سکیورٹی کے انتظامات سے خوش ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||