BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 June, 2004, 12:26 GMT 17:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیکہم کی تصویر پر غصہ
بیکہم کی تصویر پر غصہ
بیکہم کی تصویر فی الحال نمائش سے ہٹا دی گئی ہے
ڈیوڈ بیکہم کی ایک فوٹو پر کسی نے ’loosers‘ (ہارنے والے) لکھ دیا ہے۔ یہ پانچ فٹ اونچی فوٹو رائل اکاڈیمی آف آرٹس میں ہو نے والی ایک فوٹو نمائش کا حصہ تھی۔

اس نمائش کا اہتمام فٹبال کی عالمی فیڈریشن کے سو سال پورے ہونے پر کیا گیا ہے۔

فوٹو کی قیمت لگ بھگ ساڑھے سات ہزار پاؤنڈ تھی اور نمائش کی مشہور ترین تصاویر میں شمار تھی۔ نمائش میں مشہور فٹبال کھلاڈی پیلے کی چنی ہوئی 125 اور تصاویر شامل ہیں۔

نمائش کے مہتمم ڈیوڈ گراب نے بتایا کہ اس بات کی خبر پولیس کو دے دی گئی ہے۔

پیلے کی تصویر کے سامنے والی دیوار پر بھی ’ Beckham and Meier, you loosers‘ (بیکہم اور مئیر، ہارنے والے) لکھا ہوا تھا۔

حال ہی میں ہونے والے یورپی فٹبال مقابلے میں سوس ریفری مئیر نے برطانیہ کو پرتگال کے خلاف میچ کے آخری لمحوں میں ایک گول دینے سے انکار کر دیا اور برطانیہ وہ میچ ہار گیا۔

تحریر (یا گرفیٹی) میں ریبیکا لوز کی، جن کا کہنا ہے کہ ان کے بیکہم کے ساتھ تعلقات تھے، طرف بھی اشارہ ہے۔

گراب کا کہنا تھا کہ نمائش کی انتظامیہ نے اس کی شکایت پولیس سے کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تحریر لال رنگ کی سیاہی سے لکھی گئی ہے اور اب نمائش کے لیے دوسری فوٹو کا انتظام کرنا پڑےگا۔

گراب نے یہ بھی بتایا کہ اس حادثے سے سب کو بہت پریشانی ہوئی ہے۔

فوٹو میں بیکہم فٹبال لیے ایک ہوٹل کے کوریڈور میں کھڑے ہیں۔ یہ فوٹو نامور فوٹوگرافر مارک ہوم نے کھینچی ہے۔

گراب نے بتایا کہ یہ فوٹو بہت ہی مشہور ہے اور اس کی فروخت بہت تیزی سے ہورہی تھی۔

رائل اکیڈمی آف آرٹس کے ترجمان نے کہا کہ فوٹو کو نمائش سے ہٹا دیا گیا ہے اور دوسری فوٹو کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد