سپائس گرلز کی لندن میں واپسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی گلوکاراؤں پر مشتمل معروف گروپ ’سپائس گرلز‘ نےلندن میں ایک بار پھر اپنے فن کا جادو بکھیرا، جسے دیکھنے کے لیےشائقین کی بڑی تعداد پہنچی۔ سنیچر کی رات سپائس گرلز نے نو برس بعد لندن میں شو کیا ہے۔ شائقین کا جوش دیکھ کر گروپ کی ایک گلوکارہ میل بی نے بے ساختہ کہا’خدا کا شکر ہے کہ ہم پھراپنےگھر پہنچےہیں۔‘ گیری ہیلیول کا کہنا تھا’ کیا زبردست بھیڑ ہے، لندن ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔‘ یہ شو لندن کے او 2 ارینا میں ہوا جسے دیکھنے کے لیے لندن کی کئی جانی مانی ہستیاں پہنچی تھیں، جس میں فٹبال کھلاڑی اور گروپ میں شامل گلوکارہ وکٹوریہ کے شوہر ڈیوڈ بیکہم بھی شامل تھے۔ سپائس گرلز کے بہت سے مداح برطانیہ کے مختلف علاقوں سے انہیں سننے کے لیے لندن پہنچے تھے۔ اس شو کا اعلان اکتوبر میں کیا گیا تھا اور جب ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی تو صرف اڑتیس سیکنڈ میں ہی سارے ٹکٹ خرید لیے گئے تھے۔ اس شوق کو دیکھتے ہوئے لندن کے لیے مزید سولہ شوز کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
سپائس گرلز پاپ گروپ سنہ انیس سو چورانوے میں بنا تھا، جس میں گلوکارہ وکٹوریہ بیکہم، ایما بنٹن، گیری، میلنی براؤن اور میلنی سی شامل تھیں۔ سنہ دو ہزار میں یہ گروپ اس وقت تقریباً ختم ہوگیا تھا جب سبھی گلوکاراؤں نے اپنا اپنا راستہ اختیار کر لیا تھا۔ اس برس جون میں سپائس گرلز پھر جمع ہوئیں اور گروپ نے ورلڈ ٹور کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس ٹور کے تحت ان کا پہلا شو اکتوبر میں وینکور میں ہوا تھا۔ لیکن ٹور سے پہلے گروپ نے لاس اینجلس میں ’وکٹوریاز سیکرٹ فیشن شو‘ کے لیے دو گانے گائے تھے۔ آنے والے دنوں میں یہ گروپ کیپ ٹاؤن، شنگھائی، سڈنی اور بیجنگ جیسے کئی بڑے شہروں میں اپنے شو کا مظاہرہ کرےگا۔ ورلڈ ٹور کے بعد گروپ نے ایک ساتھ مل کر ایک البم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں سپائیس گرلز پھر شائقین کے سامنے16 November, 2007 | فن فنکار لندن میلے میں پاکستانی فِلم24 October, 2003 | فن فنکار پاکستانی مصور‘ لندن میں نمائش12 April, 2004 | فن فنکار سکورسیزی کی نئی فلم لندن میں ریلیز20 December, 2004 | فن فنکار زیٹا جونز ایک اور مقدمے میں24 October, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||