BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی مصور‘ لندن میں نمائش

News image
منی ایچر پینٹنگ ہات سے بنے کاغذ ’وسلی‘ پر کی جاتی ہے
ان دنوں لندن کی کوروی مورا گیلری میں نوجوان پاکستانی مصور محمد عمران قریشی کے فن پاروں کی نمائش ہو رہی ہے۔ یہ نمائش اکیس مارچ کو شروع ہوئی جو سترہ اپریل تک جاری رہے گی۔

محمد عمران قریشی نے لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس سے منی ایچر پینٹنگ کے شعبے میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہیں پر طلباء کو منی ایچر پینٹنگ کے ہی شعبے میں تربیت دینے کا آغاز کیا۔

تعلیمی شعبے سے وابستگی کی تمام تر مصروفیات کے باوجود عمران قریشی نے اپنے فن کا لوہا منویا اور اب ان کا شمار ایسے پاکستانی فنکاروں میں ہوتا ہے جنہیں بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

عمران قریشی کے فن پارے دنیا کی ممتاز عوامی اور نجی نمائش گاہوں کے علاوہ لندن کے مشہور وکٹوریا اینڈ البرٹ میوزیم میں بھی رکھے گئے ہیں۔

مغل اور پہاڑی منی ایچر پینٹگ کی روایات کو برقرار رکھنے کے علاوہ عمران نے فن پاروں میں امریکی ماڈرن طرز مصوری کے پینٹر سی تھومبلی کے سٹائل کی شبیہ بھی شامل کی ہے۔

لندن میں نمائش کے لئے رکھی گئی پینٹنگز، بین الاقوامی سیاست کے بارے میں عمران کے موقف کی ترجمان ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد