| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بام: تعمیر نو کے کام کی تیاری
گزشتہ ہفتے کے زلزلے میں تباہ ہونے والے ایرانی شہر بام کی تعمیر نو کی تیاری کا کام شروع ہو چکا ہے۔ انجینیئر اور ماہرین تعمیرات اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ شہر کو پھر سے تعمیر کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہو سکتا ہے۔ ایرانی صدر محمد خاتمی نے شہر کو دو سال کے اندر دوبارہ بنانے کا عزم کیا ہے۔ تاہم بام میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ جس پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اس کو دیکھ کر ایسا کرنا نا ممکن نظر آ رہا ہے۔ اس زلزلے میں کم سے کم تیس ہزار لوگ ہلاک ہوگئے اور تعمیر نو کی ذمہ دار ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے اتنی زیادہ تعداد میں ہلاکتوں کے لئے عمارتوں کی خراب تعمیر بھی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیراتی کام کی تحقیقات کرنے کے لئے ایک خصوصی عدالت قائم کی گئی ہے اور نئے شہر میں زلزلوں کا مقابلہ کرنے والے تعمیراتی ڈیزائن استعمال کئے جائیں گے تاکہ مستقبل میں کسی زلزلے سے تباہی سے بچا جا سکے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||