BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 December, 2003, 09:59 GMT 14:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران: پچاس ہزاراموات کا خدشہ
امداد کا کام جاری ہے

ایران میں حکام کا کہنا ہے کہ قدیم شہر بام میں جمعہ کے روز آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر پچاس ہزار ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیس ہزار بتائی گئی تھی۔

ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ’اگر ہم یہ مان لیں کہ ہرگھر میں اوسطاً پانچ افراد رہتے تھے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ مرنے والوں کی تعداد پچاس ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔‘

امداد ادارے اس وقت زندہ بچ جانے والے تقریباً ایک لاکھ افراد کی دیکھ بال کر رہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اب تک اٹھائیس ہزار لاشوں کو دفن کیا جا چکا ہے۔

ایران نے اس قدیم شہر کو دوبارہ بسانے کا عزم کیا ہے۔ گلف کوآپریشن کاؤنسل کے چھ ممالک نے تعمیر نو کے لئے چالیس کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو پناہ، خوراک اور ہیٹر وغیرہ فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ زندہ بچ جانے والے ہزاروں افراد طویل سرد راتیں کھلے آسمان کے نیچے گزار رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ایک اہلکار کے مطابق معمولی نزلہ زکام بھی ان لوگوں کے لئے اس وقت مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔

بچ جانے والوں میں سے بہت کم لوگ اپنے تباہ حال گھرو ں میں واپس جانا چاہتے ہیں۔ زلزلے میں قریب تیس ہزار افراد زخمی ہوئے۔

ملبے سے صرف دو ہزار لوگوں کو زندہ نکالا جا سکا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق بام میں تقریباً تیس ممالک سے تعلق رکھنے والے چودہ سو امدادی اہلکار موجود ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد