BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 December, 2003, 11:30 GMT 16:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دبے افراد کے زندہ ملنے کی امید کم
متاثرین
زلزلے نے ہزاروں خاندانوں کو متاثر کیا

ایرانی شہر بام میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کی تلاش کرنے والے امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اب ملبے سے کسی کے زندہ ملنے کا امکان بہت کم ہوگیا ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسی سبب اب زندہ بچنے والوں کی تلاش کا کام اتوار کے روز بند کر دیا جائے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ اب تک پندرہ ہزار لاشیں دفنائی جا چکی ہیں۔ جبکہ خیال ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

امدادی کارروائی میں مقامی لوگوں کے علاوہ چار سو غیر ملکی ماہرین بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ایران نے امدادی سامان اور ادویات بھیجنے کی اپیل کی ہے۔

زندہ بچنے والے ہزاروں لوگوں نے گزشتہ رات بھی آسمان تلے یا اپنی کاروں میں بسر کی کیونکہ انہیں خوف ہے کہ کہیں پھر سے زلزلہ نہ آ جائے۔

امدادی کام میں کئی بلڈوزر بھی حصہ لے رہے ہیں جو پہلے بھاری ملبہ ہٹاتے ہیں جس کے بعد امدادی کارکن ہاتھوں سے لوگوں کو تلاش کرتے ہیں۔

فضائی جائزے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہر کا اسّی فیصد حصہ مبلہ کا ڈھیر بن چکا ہے۔ بی بی سی کی نامہ نگار جم میور کا کہنا ہے کہ تباہ ہوجانے والی زیادہ تر عمارتیں کچی اور عام اینٹوں کی بنی ہوئی تھیں اور زلزے کے جھٹکوں سے پوری طرح زمیں بوس ہوگئیں۔ اور ایسی کوئی جگہ نہیں بچی جس کے بارے میں خیال ہو کہ وہاں کسی نے جانے بچانے کے لئے پناہ لی ہوگی۔

امریکہ سمیت کئی ملکوں نے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اور کئی ملکوں سے سامان پہنچنا بھی شروع ہو چکا ہے۔

کارکن اب بے گھر ہونے والے افراد کو خوراک، پانی اور خیمے وغیرہ فراہم کر رہے ہیں۔

ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ تقریباً پانچ ہزار ہلاک شدگان کی اجتماعی تدفین کی جا چکی ہے۔

بام اور اس کے مضافات کی آبادی دو لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد