BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 December, 2007, 23:46 GMT 04:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیوآرلینز:بریڈپٹ کی’گھر اپناؤ مہم‘
 بریڈ پٹ
کوئی وجہ نہیں کہ ہم اس طرح کے ایک ہزار گھر نہ بنا سکیں: بریڈ پٹ
ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ نے امریکی ریاست نیو آرلینز میں 2005 میں آنے والے سمندری طوفان کترینہ سے متاثرہ علاقے میں ڈیڑھ سوگھروں کی تعمیر کی امید ظاہر کی ہے۔

یہ گھر نیو آرلینز کے لوئر نائنتھ وارڈ میں تعمیر کیے جائیں گے اور ان پر فی گھر ڈیڑھ لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔

تنتالیس سالہ بریڈ پٹ نے اس مقصد کے لیے نہ صرف ذاتی طور پر پانچ ملین ڈالر عطیہ دیا ہے بلکہ مزید عطیات کی اپیل بھی کی ہے۔ بریڈ پٹ کا کہنا ہے کہ’ یہ ایک گھر پناؤ قسم کی مہم ہے‘۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دولتمند حضرات، چرچ گروپس اور کاروباری کمپنیاں اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔

بریڈ پٹ نے امید ظاہر کی کہ آنے والے موسمِ گرما میں ان گھروں کی بنیادیں مکمل ہو چکی ہوں گی۔ ان کا کہنا تپا کہ’ کوئی وجہ نہیں کہ ہم اس طرح کے ایک ہزار گھر نہ بنا سکیں، یا دس ہزار گھر تعمیر نہ ہو سکیں‘۔

یہ گھر تیرہ ماہرینِ تعمیرات پر مشتمل ٹیم نے ڈیزائن کیے ہیں اور ان کی تعمیر اور ڈیزائن میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ یہ ماحول دوست ہوں۔

یاد رہے کہ بریڈ پٹ اور ان کی ساتھی اداکارہ انجیلینا جولی بھی نیو آرلینز کے فیشن ایبل علاقے فرنچ کوارٹرز میں ایک گھر کے مالک ہیں جس کی مالیت قریباً ساڑھے تین ملین ڈالر ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد