BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 September, 2005, 20:32 GMT 01:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیاہ فاموں میں احساس محرومی
سیاہ فام
امریکی کانگرس کے بعض سیاہ فام ارکان نے قطرینہ طوفان سے متاثر ہونے والی سیاہ فام آبادی کو امداد مہیا نہ کئے جانے پر بش انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

خلیج میکسیکو پر آباد زیادہ تر غریب اور سیاہ فام لوگ کیٹرینا طوفان سے متاثر ہوئے ہیں لیکن امدادی کاموں میں ان کو مبینہ طور پر نظر انداز کیا جارہا ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر علیاہ کمنگم نے کہا کہ امریکہ میں اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ موت اور زندگی کے بارے میں فیصلہ کرتے وقت لوگوں کے رنگ، مالی حیثیت اور عمر کو مدنظر رکھا جائے۔

شہری حقوق کے لیے کام کرنے والے جیسی جیکسن نے امدادی کاموں میں سیاہ فام لوگوں کو نظر انداز کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی برادری کو مصائب کا سامنا کرنے کےلیے تنہا چھوڑ دیا گیا۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فام نمائندوں اور کمیونٹی کا خیال ہے کہ حکومت غریبوں کی کوئی مدد نہیں کر رہی ہے۔

دریں اثناء عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام پیدا کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

کیٹرینا طوفان سے خلیج میکسیکو میں تیل کی ترسیل اور صفائی کا کام بری طرح متاثر ہوا تھا۔

توانائی کے بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل اینرجی ایجنسی نے جس میں دنیا کے بیس ترقی یافتہ ملک شامل ہیں اپنے ذخائر سے روزانہ تیس لاکھ بیرل تیل سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ امریکی پیدوار بند ہوجانے سے پیدا ہونے والی قلت کو پورا کیا جا سکے۔

کینیڈا نے اپنی پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے جب کہ امریکہ نے بھی اپنے ذخائر سے تیل کی سپلائی شروع کر دی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد