BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 March, 2008, 16:04 GMT 21:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پیٹرک شوازے کینسر کے مریض
پیٹرک شواژے
55 سالہ اداکار پیٹر ک شوا ژے اپنی فلمیوں کی شوٹنگ کے ساتھ ساتھ زیر علاج ہیں
امریکہ کے اداکار پیٹرک شوازے کے ایجنٹ نے اس بات کی صدیق کی ہے کہ اداکار ’پینکریاز‘ کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ دوسری طرف ان کے ڈاکٹر نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ اداکار محض پانچ ہفتوں کے مہمان ہیں۔

’ڈرٹی ڈانسنگ‘ فلم کے مشہور ہیرو 55 سالہ اداکار پیٹرک شوازے کینسر کا علاج کروا رہے ہیں لیکن ساتھ ساتھ انہوں نے فلموں میں شوٹنگ بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔

نیویارک پوسٹ نے اپنی ویب سائٹ پر یہ خبر شائع کی ہے کہ پیٹرک شوازے کے کینسر کے بارے میں ایک مہینہ پہلے پتہ چل گیا تھا۔

پیٹرک کے ڈاکٹر جارج فشر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے’ پیٹرک کی بیماری بہت چھوٹے پیمانے کی ہے اور جو ان کا علاج کیا جا رہا ہے اس سے انہيں کافی فائدہ ہو رہا ہے‘۔

ان کا مزید کہنا ہے ’ اس طرح کی جو تمام خبریں آ رہی ہیں کہ ان کی زندگی بہت کم وقفے کی بچی ہے اور بیماری کے سبب انکی تندرستی پر اثر پڑ رہا ہے، وہ سب غلط ہیں‘۔

ہالی وڈ کی’گھوسٹ‘ اور’ ڈرٹی ڈانسگ‘ جیسی فلموں میں کام کرنے والے پیٹرک شوازے کے ایجنٹ کے مطابق ’ پیٹرک اپنے شیڈول کے مطابق کام کر رہے ہیں جس میں آنے والے پراجیکٹس پر کام بھی شامل ہے‘۔

ان کا مزيد کہنا تھا’جس طرح عوام کی جانب سے انہیں ہمدردی حاصل ہوئی ہے اس کے لیے پیٹرک اور ان کے خاندان والے مشکور ہیں‘۔

اس سال پیٹرک کی دو فلمیں ریلیز ہونی ہیں اور وہ ان فلموں کو مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔

تربیت یافتہ ڈانسر پیٹرک شوازے نے اپنے کیرئیر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور انہیں تاہم انہیں شہرت براڈوے پروڈکشن کے ڈرامے’گریز‘ میں ڈینی زوکو کا کردار ادا کرنے سے حاصل ہوئی۔

انہیں’گھوسٹ‘ اور’ ڈرٹی ڈانسگ‘جیسی فلموں کے لیے جانا جاتا ہے لیکن 2003 میں انہیں ایک بار پھر تھیٹر کا رخ کیا اور ’شکاگو‘ کی براڈوے کاسٹ کا حصہ بن گئے۔

ڈرٹی ڈانسنگ 1987 کی ہٹ فلموں میں شامل تھی اور دو دہائی گزرنے کے بعد بھی اس فلم کو یاد کیا جاتا ہے۔

اس فلم کو گولڈن گلوب کا ایوارڈ ملا اور فلم کی موسیقی زبردست ہٹ ہوئی۔

اس سال آسکرز کون جیتے گا؟کون جیتے گا؟
اس سال آسکر ووٹرز کس کو فاتح بنائیں گے؟
ہالی وڈ ’ایکسٹرا‘ کہانی
ہالی وڈ کے پس منظر فنکاروں کی پوشیدہ دنیا
سب نگاہیں آسکر پر
اس سال کون کس پر بازی لے جائے گا
متنازعہ فلم مقبول
’پیشن آف دی کرائیسٹ‘ کی ایڈوانس بکنگ میں اضافہ
اسی بارے میں
اس سال آسکرز کون جیتے گا؟
22 February, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد