اداکار اظہار قاضی انتقال کر گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے ٹیلی ویژن اور فلم کے نامور اداکار اظہار قاضی باون برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ اظہار قاضی کو امیتابھ بچن کا ہم شکل ہونے کی وجہ سے پاکستان کا امیتابھ کہا جاتا تھا۔ کراچی میں اتوار کی شب اظہار قاضی قریبی رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں شریک تھے کہ ان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ اظہار قاضی نے اپنے کیریئر کی ابتدا انیس سو بیاسی میں فاطمہ ثریا بجیا کے ڈرامہ ’انا‘ سے کی جو پاکستان ٹیلیویژن کے یاددگار ڈراموں میں سے ایک ہے۔ چھوٹی سکرین پر کامیابی کے بعد انہوں نے فلمی دنیا کا رخ کیا۔ ان کی پہلی فلم روبی تھی۔ اظہار قاضی نے پچاس سے زائد فلموں میں مرکزی اور معاون کردار ادا کیے۔ ان کی مشہور فلموں میں لو ان نیپال، عالمی جاسوس، سر کٹا انسان، گھائل اور خزانہ شامل ہیں۔ خصوصی کردار میں دلچسپی کے باعث انہوں نے فلموں میں کام کرنے کو محدود کردیا اور بعد میں اس سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ آج کل وہ ذاتی کاروبار سے منسلک تھے۔ اظہار قاضی کو موسیقی سے بھی لگاؤ تھا اور انہوں نے اپنے گیتوں کا ایک البم بھی رلیز کیا تھا، تاہم وہ زیادہ مقبول نہیں ہوا۔انہوں نے ایک بیوہ اور چار بچے سوگوار چھوڑے ہیں۔ |
اسی بارے میں کراچی: شفیع محمد انتقال کر گئے18 November, 2007 | فن فنکار اسد امانت علی انتقال کرگئے08 April, 2007 | فن فنکار موسیقار او پی نیر کا انتقال 28 January, 2007 | فن فنکار اداکار ادیب انتقال کر گئے27 May, 2006 | فن فنکار اداکار محمد علی کا انتقال ہو گیا19 March, 2006 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||