کراچی: شفیع محمد انتقال کر گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹی وی ڈراموں اور فلموں کے معروف اداکار شفیع محمد ہفتہ کی رات جگر کے عارضہ کے باعث اپنے گھر واقع کلفٹن میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر اٹھاون برس تھی۔ شفیع محمد شاہ پچھلے کچھ عرصے سے بلند فشارِ خون، ذیابیطس، اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ہفتہ کی رات انہوں نے جگر میں درد کی شکایت کی اور ہسپتال جانے سے قبل ہی اپنےگھر پر دم توڑ دیا۔ انہوں نے سوگواروں میں بیوہ، چار بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔ ان کی نماز جنازہ یثرب امام بارگاہ واقع ڈیفنس میں اتوار کو ادا کی گئی اور انہیں پی ای سی ایچ ایس کے قبرستان میں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِخاک کیا گیا۔ ان کے جنازے میں ان کے خاندان کے افراد کے علاوہ ٹی وی، فلم اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے افراد اور فنکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شفیع محمد نے سن دو ہزار دو کے عام انتخابات میں کراچی کے ایک حلقے سے حصہ لیا تھا۔ وہ سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم حیدرآباد میں حاصل کی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے سندھ یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔ سندھ فلم سنسر بورڈ کے ممبر اطہر جاوید صوفی نے کہا ہے کہ شفیع محمد شاہ اداکاری کے حوالے سے ایک بہت بڑا نام تھا اور ان کی موت سے ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی موت سے جو شوبز کی دنیا کو نقصان ہوا ہے وہ ناقابلِ تلافی ہے۔ |
اسی بارے میں اسد امانت علی انتقال کرگئے08 April, 2007 | فن فنکار موسیقار او پی نیر کا انتقال 28 January, 2007 | فن فنکار اداکار ادیب انتقال کر گئے27 May, 2006 | فن فنکار اداکار محمد علی کا انتقال ہو گیا19 March, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||