BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 18 December, 2006, 23:52 GMT 04:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شوکت صدیقی انتقال کر گئے

ناول نگار شوکت صدیقی
شوکت صدیقی نے اپنا آخری انٹرویو انتقال سے تین روز قبل بی بی سی اردو کو دیا تھا
اردو کےممتاز ناول نگار شوکت صدیقی پیر کی شام کراچی میں تراسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ان کی نماز جنازہ منگل کو بعد نماز ظہر ڈیفینس کے علاقے میں مسجدِ علی میں ادا کی جائے گی۔

شوکت صدیقی چار افسانوی مجموعوں اور چار ناولوں کےخالق تھے۔ ان کےناول ’خدا کی بستی‘ کو انتہائی مقبولیت حاصل ہوئی اور اس کا کئی زبانوں میں ترجمہ بھی کیا گیا۔اس ناول کے لیے انہیں انیس سو ساٹھ میں آدمجی ادبی انعام بھی دیا گیا۔ انیس سو ستانوے میں انہیں ’پرائیڈ آف پرفارمنس‘ اور دو ہزار چار میں اکادمی ادبیات پاکستان کے ’کمالِ فن‘ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

وہ گزشتہ کچھ عرصےسےعلیل تھے۔ پچھلےدنوں ان کی طبیعت قدرے بہتر تھی اور انہوں نے اپنا آخری انٹرویو انتقال سے تین روز قبل بی بی سی اردو کو دیا تھا۔ انہوں نےسوگواران میں اہلیہ کےعلاوہ دو بیٹےاور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

ان کےناول ’خدا کی بستی‘ کی چھیالیس ایڈیشن شائع ہوئےاور یہ اردو کا واحد ناول ہےجس کا چوسٹھ دیگر زبانوں میں ترجمہ بھی ہوا

شوکت صدیقی بیس مارچ انیس سو تئیس کو لکھنئو میں پیدا ہوئےاور انیس سو چھیالیس میں سیاسیات میں ایم اے کرنے کے بعد انیس سو پچاس میں کراچی آگئے۔ کراچی میں انیس سو باون میں ثریا بیگم سےشادی ہوئی۔ ناولوں اور متعدد کہانیوں کے مجموں کے خالق کے علاوہ علاوہ وہ اردو کےایک ممتاز صحافی بھی تسلیم کئےجاتے تھےاور متعدد نامور صحافی ان سےصحافت سیکھنےکا اعتراف کرتےہیں۔ وہ کئی ہفت روزہ اور روزنامہ اخبارات سےوابستہ رہے۔ تاہم عملی زندگی کا آغاز انیس سو چوالیس میں ماہنامہ ’ترکش‘ سے کیا۔ وہ روزنامہ ’مساوات‘ کراچی کے بانی ایڈیٹر اور روزنامہ ’مساوات‘ لاہور اور روزنامہ ’انجام‘ کےچیف ایڈیٹر بھی رہے۔ ایک عرصہ تک وہ ہفت روزہ ’الفتح‘ کراچی کےسربراہ بھی رہے جس اخبار میں کئی ادبی صحافیوں نےکام کیا جنہیں آج پاکستان کےبڑےصحافیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

شوکت صدیقی کےافسانوی مجموعوں میں ’تیسرا آدمی‘ انیس سو باون، ’اندھیرا اور اندھیرا‘ انیس سو پچپن، ’راتوں کا شہر‘ انیس سو چھپن، ’کیمیا گر‘ انیس سو چوراسی جبکہ ناولوں میں ’کمیں گاہ‘ انیس سو چھپن، ’خدا کی بستی‘ انیس سو اٹھاون، ’جانگلوس‘ انیس سو اٹھاسی اور ’چار دیواری‘ انیس سو نوے میں شائع ہوئے۔

’جانگلوس‘ ان کا ایک طویل ناول ہے جس کےاب تک کئی ضخیم حصےشائع ہو چکےہیں جسے پنجاب کی الف لیلیٰ بھی کہا جاتا ہے۔ ان کےناول ’خدا کی بستی‘ کی چھیالیس ایڈیشن شائع ہوئےاور یہ اردو کا واحد ناول ہے جس کا بیالیس دیگر زبانوں میں ترجمہ بھی ہوا۔

’خدا کی بستی‘ کو حال میں تیسری مرتبہ قومی ٹیلی وژن پر پیش کیا گیا جبکہ ’جانگلوس‘ کے ٹی وی پروڈکشن کے حقوق بھی ایک نجی ٹی وی چینل خرید رہا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد