سبحانی بایونس انتقال کرگئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے نامور آرٹسٹ سبحانی بایونس انتقال کرگئے ہیں، ان کی عمر ستتر برس تھی۔ کراچی کی پی آئی بی کالونی میں رہائش پذیر سبحانی بایونس کافی عرصے سے علیل تھے اور بدھ کی دوپہر اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنے اداکاری کی ابتدا اسٹیج ڈراموں سے کی اور ریڈیو کے ساتھ ساتھ ٹی وی سے بھی منسلک رہے۔ انہوں نے تعلیم بالغان، محمد بن قاسم، قصہ چاردرویش، مرزا غالب بند روڈ، خدا کی بستی، تنہائیاں، سسی پنوں، دو دونی پانچ جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا۔ پاکستان ٹی پی وی پر انہوں نے آخری ڈرامہ ’باادب باملاحظہ‘ کیا جس کے بعد علالت کے باعث اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔
سبحانی بایونس کے قریبی دوست اداکار محمودعلی نے بی بی سی کو بتایا کہ خواجہ معین نے ایک انجمن ڈرامہ گلٹ کے نام سے بنائی تھی جس سے ’سبحانی اور ہم ڈرامے کیا کرتے تھے‘۔ انہوں نے بتایا کہ اس انجمن کے اسٹیج ڈرامہ ’لال قلعے سے لالو کھیت تک‘ کو بڑی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ ’ہم نے اس انجمن کے تحت ’مرزا غالب بندر روڈ پر‘ اور ’وادی کشمیر‘ جیسے ڈرامے بھی کیئے تھے‘۔ محمود علی نے بتایا کہ سبحانی سے میرا چالیس برسوں کا رشتہ تھا۔ وہ نہایت مہربان دوست اور ہمدرد انسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ سبحانی کی شخصیت بیان کرنے کے لیئے ایک کتاب لکھی جا سکتی ہے۔ | اسی بارے میں پاکستانی لوک فنکارہ اللہ وسائی انتقال کر گئیں30 April, 2004 | پاکستان محمد علی کی تدفین ہوگئی21 March, 2006 | پاکستان ایوب کھوسو پر قاتلانہ حملہ28 April, 2005 | پاکستان فنکاروں کے خلاف مہم تیز تر 14 April, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||