BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 April, 2004, 15:22 GMT 20:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی لوک فنکارہ اللہ وسائی انتقال کر گئیں

 اللہ وسائی
اللہ وسائی
گائیکی دنیا میں منفرد پہچان رکھنے والی سندھ کی لوک فنکارہ مائی اللہ وسائی جمعرات کی شب انتقال کر گئیں۔

مائی اللہ وسائی نے زندگی کے پچہتر برس میں سے پچاس برس لوک موسیقی کو دیئے لیکن عمر کے آخری ایام انہوں نے کسمپرسی میں گزارے-

وہ گذشتہ کچھ عرصے سے چھاتی کے کینسر میں مبتلا تھیں- لیکن غربت کی وجہ سے صحیح طور پر علاج نہ کرواسکیں - اور ٹھٹہ ضلع میں واقع اپنے شہر میرپور بٹھورو میں ایک کمرے کے گھر میں انتقال کرگئیں-

مائی اللہ وسائی گائیکی کے کلاسیکی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتیں تھیں- انہوں نے قیام پاکستان سے قبل گانا شروع کیا- وہ سندھ کی مشہور گائیکہ جیونی بائی کی سہیلی اور ہم پلہ تھیں- تب گانے کی ریکارڈنگ گرامافون کے ریکارڈوں پر کی جاتی تھی- اور مائی الہہ وسائی - جیونی بائی - سونا خان بلوچ اور ماسٹر چندر موسیقی اور گائیکی کی دنیا کے چند بڑے نام تھے- الہہ وسائی کے ایک درجن سے زائد گانے گرامافون کے لئے ریکارڈ کئے گئے- بعد میں انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے لئے بھی گایا اور ان کے گانوں کے آدھی درجن کے قریب آڈیو کیسٹ بھی جاری ہوئے-
انہوں نے اپنے دور کے مشہور ڈھولک نواز خمیسو چانڈیو سے پسند کی شادی کی- جس سے انہیں ایک بیٹی ہوئی لیکن آج وہ بھی زندہ نہیں ہیں-
ایک مقدمے میں انہیں مشہور فنکارہ جیونی بائی کے ساتھ گرفتار کیا گیا - تاہم بعد میں یہ مقدمہ ختم کردیا گیا-
سجاول کے میربحر خاندان سے تعلق رکھنے والی الہہ وسائی ہمیشہ کالے لباس میں رہتیں تھیں-
لوک فنکارہ کو شاہ عبداللطیف بھٹائی سے ایک طرح سے عشق تھا اور وہ ہرسال بھٹائی کے سالانہ عرس کے موقع پر بھٹ شاہ پہنچ کر گاتی تھیں- رواں سال اگرچہ ڈاکٹروں نے انہیں منع کیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ گذشتہ ماہ منعقد ہونے وال میلے میں حاضر ہوئیں اور بھٹائی کا کلام گا کر انہیں نذرانہ پیش کیا-

News image
اللہ وسائی ایک منفرد گلوکارہ تھیں
گذشتہ برس بھٹائی کے میل پر انہیں شاہ لطیف ایوارڈ دیا گیا- اس موقع پر حکومت کی جانب سے انہیں ایک لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا- لیکن مائی الہہ وسائی کے شہر خمیسو خان پورے ایک سال تک محکمہ عقافت سندھ کے دفاتر کے چکر کاٹتے رہے مگر انہیں لوک فنکارہ کے علاج کے لئے عالان شدہ رقم بھی نہیں مل سکی- خمیسو خان کا کہنا ہے کہ وہ چند روز قبل الہہ وسائی کو جناح ہسپتال کراچی لے گئے تھے لیکن وہاں پر ہسپتال کی انتظامیہ نے انہیں ہسپتال میں بھرتی کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد وہ مایوس ہو کر اپنے شہر آگئے-
ان کے گائے ہوئے کئی ایک گانے اور کافیاں لواگوں کمی بہت مقبول ہیں- خاص طور پر یہ :
سجن میری وفاؤں کو
مر جاؤں گی کو یاد کروگے
یا
یہ کہ پیار دریا ہے مگر
دریا بھی مٹی سے بھر جاتا ہے-
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد