BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 January, 2004, 17:24 GMT 22:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’گلوکارائیں گائیں گی‘
افغان ٹی وی
افغان صدر خواتین کے ٹیلی وژن پر آنے کے حامی ہیں۔

افغان وزیر ثقافت سید مخدوم راہین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ناراضی کے باوجود قومی ٹیلی وژن پر گلوکاراؤں کو پیش کیا جائے گا۔

سنیچر کی رات افعان ٹی وی پر سن ساٹھ میں ریکارڈ کیے گئے استاد مہ وش کے کچھ نغموں کے حصے دکھائے گئے۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے اس سے قبل اس طرح کے پروگرام نشر کرنے پر اعتراض کیا تھا۔

افغان ٹی وی پر سن بانوے سے لے کر گزشتہ ہفتے تک کسی خاتون گائیک کو پیش نہیں کیا گیا ہے۔

تاہم گزشتہ پیر کو مقبول گلوکارہ سلمی ٹی وی پر نمودار ہوئیں جس کے بعد سپریم کورٹ نے مذمتی بیان دیا اور مطالبہ کیا کہ ایسی نشریات پر پابندی عائد کی جائے۔

اس کے بعد ٹی وی حکام نے فیصلہ کیا کہ وہ فی الحال اس قسم کی نشریات سے اجتناب کریں گے۔

تاہم سنیچر کی رات ٹی وی استاد مہ وش کا پروگرام پیش کیا گیا۔ استاد مہ وش ساٹھ اور ستّر کی دہائیوں میں بہت مقبول تھیں۔

وزیر ثقافت کا کہنا ہے کہ اس لحاظ سے کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔

صدر کرزئی کا کہنا تھا کہ اس مسئلہ پر فیصلہ کرنا حکومت کا کام ہے اور یہ کہ ریڈیو اور ٹی وی پر خواتین کا آنا پرانی روایت ہے۔

افغان سپریم کورٹ کے نائب چیف جسٹس فاضل احمد مناوی نے کہا تھا کہ عدالت عورتوں کے گانے اور ناچنے کے کّلی طور پر خلاف ہے۔

تاہم امور خواتین کی وزیر حبیبہ سورابی کا کہنا ہے کہ عدالت کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے اور غیر ضروری مداخلت سے گریز کرنا چاہئے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد