BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 April, 2004, 16:29 GMT 21:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فنکاروں کے خلاف مہم تیز تر

پشاور میں ڈبگری بازار کے رہائشی
ڈبگری بازار کے رہائشی موسیقاروں اور دیگر انے بجانے والے کو وہاں سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں
پشاور کے قدیمی ڈبگری بازار کو موسیقاروں اور گائیکوں سے پاک کرنے کی مہم جاری ہے اور اس علاقے کے رہائشیوں نے اب اپنی اس مہم کو نہ صرف جاری رکھنے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اسے مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔

علاقے کے تقریبا دو درجن سے زائد رہائشی افراد نے آج سیاہ پرچم اور احتجاجی بینرز اٹھائے شہر کی مختلف سڑکوں پر مارچ کیا اور بعد میں ایک اخباری کانفرنسں سے خطاب بھی کیا۔

تحریک نجات فحاشی کے نام سے بنائی گئی تنظیم کے رہنماوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ اپنی مہم مطالبات کے منظور ہونے تک جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اس مسئلے کے حل کے لئے حکومتی کوششوں پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اس مہم میں پاسبان تنظیم نے بھی تحریک کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاسبان کے صوبائی سربراہ قاری مصاحب گل محب کو اس موقع پر شکایت تھی کہ نہ تو حکومت اور نہ ہی مقامی انتظامیہ اس سلسلے میں کچھ کر رہی ہے۔ ’جب حکومت خاموش ہے، انتظامیہ بے نیاز ہے تو عوام کو تو خود ہی باہر نکلنا ہے۔‘

اپنی تحریک کو انسانی حقوق کی تنظیمیوں کے لئے پرکشش بنانے کی خاطر مقررین نے ڈبگری کے فنکاروں پر بچوں سے ناچ گانا کرانے کا الزام بھی لگایا اور اسے بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

تحریک کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک ان فنکاروں کے بیدخل نہ کئے جانے پر بھوک ہڑتال اور جلسے جلوس شروع کر دیں گے۔

دوسری جانب اس بازار سے منسلک فنکار فحاشی کے الزام کی تردید کرتے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ وہ طویل عرصے سے یہاں کاروبار کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد