عدنان عادل بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور |  |
 | | | ان کی نماز جنازہ لبرٹی پارک میں ادا کی گئی جس کی امامت بادشاہی مسجد کے امام مقصود قادری نے کی۔ |
منگل کی سہ پہر سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اداکار محمد علی کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا۔ انہیں صوفی بزرگ میاں میر کے مزار سے ملحق قبرستان میں دفن کیا گیا۔ محمد علی اتوار کے دن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔ وہ ذیابیطس اور گردوں کے عارضوں میں بھی مبتلا تھے۔ انکی عمر تقریباً ستر سال تھی۔ محمد علی کا جنازہ گلبرگ میں ان کے گھر سے اٹھایا گیا جہاں سینکڑوں لوگ ان کا چہرہ دیکھنے کے لیے جمع تھے۔  | | | نماز جنازہ میں اداکاروں اور ممتاز شخصیات کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ |
ان کی نماز جنازہ لبرٹی پارک میں ادا کی گئی جس کی امامت بادشاہی مسجد کے امام مقصود قادری نے کی۔محمد علی کے آخری دیدار کے لیے بے تاب ہجوم کو نظم و ضبط میں رکھنے کے لیے منتظمین بار بار نظم و ضبط سے قطاروں کی صورت میں آنے کے لیے اعلانات کررہے تھے۔ نماز جنازہ میں اداکاروں اور ممتاز شخصیات کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ |