فیملی فلموں میں سگریٹ نوشی بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈزنی سٹوڈیو نے کہا ہے کہ وہ اپنی فیملی فلموں میں سگریٹ نوشی کے مناظر نہیں دکھائے گا۔ ڈزنی سٹوڈیو کے چیف ایگزیکٹو رابرٹ اے آئیگر نے کہا کہ مستقبل کی ڈزنی برانڈ فلموں میں سگریٹ نوشی نہیں ہو گی۔ ڈزنی کے ٹچ سٹون اور میرامیکس بینر کے تحت بالغوں کے لیے بننے والی فلموں میں بھی سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ آئیگر نے یہ وعدہ امریکی کانگریس کے رکن ایڈورڈ مارکی کو لکھے گئے ایک خط میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن ڈی وی ڈیز میں سگریٹ نوشی دکھائی جائے گی ان کے باہر بھی سگریٹ نوشی سے منع کرنے والے اعلانات درج ہوں گے۔
ایڈورڈ مارکی نے ڈزنی کے اس اعلان کو انتہائی اہم کہا اور آئیگر کے عہد پذیرائی کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ڈزنی وہ پالیسی اپنا رہی ہے جو قوم کی طویل المدت صحت سے متعلق پالیسی سے مطابقت رکھتی ہے۔ امریکی سگریٹ نوشی مخالف گروپ ایش کے ترجمان مارٹن ڈوکرل نے بھی اس اعلان کو ’ایک بہت اہم پہلا قدم کہا ہے۔‘ ڈزنی کی زیادہ تر فیملی فلموں میں سگریٹ نوشی نہیں دکھائی جاتی لیکن کئی فلموں میں اس بات کا لحاظ نہیں رکھا گیا۔ 1961 میں بننے والی فلم ’ون ہنڈرڈ اینڈ ون ڈیلمیشیئنز‘ میں ولن کروئیلا ڈی ول کو پوری فلم میں منہ میں سگریٹ ہولڈر پکڑے دکھایا گیا تھا۔ |
اسی بارے میں ڈزنی اور یش راج فلمز کا اشتراک 12 June, 2007 | فن فنکار مشترکہ فلم سازی، مگر کس کے ساتھ؟22 December, 2006 | فن فنکار سنیما کے فلم بینوں میں اضافہ 04 September, 2006 | فن فنکار پائریٹس کم وقت میں 30 کروڑ منافع 25 July, 2006 | فن فنکار برطانیہ: پائیریٹس کا ریکارڈ بزنس 08 July, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||