BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 07 June, 2007, 14:44 GMT 19:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سٹین لی نئے سُپر ہیروز بنائیں گے
ڈزنی نئے سُپر ہیروز لائے گا
سٹین لی کے کردار سپائڈر مین نے زبردست کاروبار کیا تھا
سپائڈر مین اور ایکس مین کے کرداروں کے خالق سٹین لی نے ڈزنی کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ نئے سُپر ہیروز تخلیق کریں گے۔

کومک کتابوں کی مشہور عالم شخصیت چھیاسی سالہ سٹین لی ڈزنی کی نئی فلموں، کمپیوٹر گیمز، کتابوں اور دیگر منصوبوں کے لیے اچھوتے کردار بنائیں گے۔

سٹین لی کا کہنا تھا ’میرے پاس اس قسم کے لاکھوں کردار ہیں، میری الماریاں فلموں، ٹی وی شوز اور اس قسم کی دیگر چیزوں کے لیے انوکھے کرداروں سے بھری پڑی ہے۔ میں ڈزنی جیسے ادارے کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے منتظر تھا تا کہ میں کرداروں کے اس خزانے کو منظر عام پر لا سکوں۔‘

سپائڈر مین اور ایکس مین سلسلوں کی چھ فلمیں دنیا بھر میں ساڑھے تین ارب ڈالر کا کاروبار کر چکی ہیں۔

فینٹاسٹِک فور (Fantastic Four) سلسلے کی دوسری فلم نمائش کے لیے پیش ہونے والی ہے جبکہ سٹین لی اور ان کے معاونوں کے باقی کرداروں، مثلاً دی انکریڈیبل ہلک (The Incredible Hulk)، آئرن مین (Iron Man) اور تھور اینڈ نِک فری (Thor and Nick Fury) کو بھی فلموں میں ڈھالا جا رہا ہے۔

فینٹاسٹِک فور کے کرداروں پر مبنی فلم جلد ہی منظر عام پر آ رہی ہے

ڈزنی سٹوڈیوز کے چیئرمین ڈِک کُک کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ سٹین لی کے ساتھ معاہدے کا مقصد ایسے کرداروں کی تخلیق ہے جو ڈزنی سٹوڈیوز کے ذیلی کاروبار بن سکیں۔

سٹین لی کی اپنی کمپنی ’پاؤ انٹرٹینمنٹ‘ کے مطابق ان کے ہاں تقریباً بیس کردار ایسے ہیں جو تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔ اس کے علاوہ بیس دیگر سُپر ہیرو ابتدائی مراحل میں ہیں جبکہ ان کے علاوہ چالیس اور ایسے ہیروز بھی ہیں جنہیں کمپنی جلد ہی متعارف کرانا چاہتی ہے۔

ڈزنی کے ساتھ معاہدے کے باوجود سٹین لی کے ایک حالیہ کردار سٹرپیریلا (Stripperela) کو ڈزنی فلموں میں نہیں لیا جائے گا۔

سپائڈر مین تھریبھوجپوری سپائڈر مین
سپائڈر مین تھری کی بھوجپوری میں ڈبنگ
والٹ ڈزنی شومفت ڈزنی شو
انٹرنیٹ پر والٹ ڈزنی کے مشہور شوز مفت
سکوبی ڈوولافانی کارٹون کردار
جوزف باربیرا کے چند مشہور کارٹون کردار
ہیری پوٹر کا اختتام
’خری ناول میں دو اہم کردار مر جائیں گے‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد