BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 June, 2007, 14:33 GMT 19:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈزنی اور یش راج فلمز کا اشتراک

فلم ہم تم کے اینیمیشن کردار
یش راج فلمز کی دو فلموں میں اینیمشن کردار استعمال کیے گئے ہیں
یش راج فلمز نے اینیمیشن فلمز بنانے کے لیے تفریح کی دنیا کی سب سے بڑی امریکی کمپنی والٹ ڈزنی سٹوڈیو سے اشتراک کر لیا ہے۔

اس بات کا اعلان منگل کے روز دونوں کمپنیوں نے مشترکہ طور پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

ڈزنی سٹوڈیو چیئرمین ڈک کوک نے اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اشتراک سے کافی خوش ہیں اور’ایسی قابل ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند بھی ہیں‘۔

ڈک نے بتایا کہ ہر فلم کی زبان ہندوستانی ہوگی لیکن فلم کی کہانی ایسی ہوگی جس کی مماثلت دنیا کی مشترکہ تہذیب سے ہو اور جسے ہر کوئی قبول کرے‘۔

بالی وڈ کی تاریخ میں کسی غیر ملکی کمپنی کے ساتھ یہ پہلا اشتراک ہے اس لیے اس کی اپنی ایک اہمیت ہے۔اس مشترکہ بینر تلے ہر سال ایک فلم بنائی جائے گی۔

اس سلسلے کی پہلی فلم کا نام ’روڈ سائڈ رومیو‘ ہوگا جس کا اہم کردار ایک کتا ہوگا جو ہمیشہ عیش و آرام کی زندگی گزارتا ہے اور اچانک ایک روز خود کو فٹ پاتھ پر پاتا ہے۔ اس اینیمیشن فلم کے لیے سیف علی خان، کرینہ کپور اور جاوید جعفری کی آوازیں استعمال کی جائیں گی۔

اس فلم کے ہدایت کار جگل ہنس راج ہوں گے۔ یہ ان کی ہدایت میں بننے والی پہلی فلم ہو گی اس سے پہلے انہوں نے فلم’محبتیں‘ میں کام کیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے فلم’سلام نمستے‘ میں ایک ثانوی کردار نبھایا تھا۔

’ہنومان‘ بھارت کی پہلی مکمل اینیمیشن فلم ہے

یش راج فلمز کے فلمساز یش چوپڑہ کے مطابق ان کے بیٹے آدتیہ چوپڑہ کو اینیمیشن فلموں سے بہت لگاؤ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ انڈیا میں اینیمیشن فلموں کو بھی وہ مقام حاصل ہو جو اس نے دنیا کے دیگر ممالک میں بنا لیا ہے اور اسی لیے انہوں نے اپنی دو فلموں ’ہم تم‘ اور ’تارا رم پم‘ میں اینیمیشن کرداروں کی تخلیق کی تھی۔

یش چوپڑہ کے مطابق اس اینی میشن فلم میں پیار محبت، نغمے، رقص، کامیڈی ہر وہ چیز ہوگی جو ہر بالی وڈ فلم کا خاصہ ہوتی ہے۔

انڈیا میں مکمل اینیمیشن فلم سب سے پہلے’ہنومان‘ بنائی گئی تھی۔ اس فلم نے بہت اچھا بزنس کیا تھا لیکن اس کے بعد بننے والی اینیمیشن فلم ’بھاگ متی‘ باکس آفس پر کاروبار نہیں کر سکی۔ والٹ ڈزنی سٹوڈیو کی بنائی گئی اینیمیشن فلمیں دنیا بھر میں بہت مقبول ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس مشترکہ کوشش کے ذریعہ بنائی جانے والی فلمیں بھی اتنی ہی مقبول ہوں۔

اسی بارے میں
ہالی وڈ کے پیچھے بالی وڈ
29 May, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد