ریشمیا کے برقعہ پہننے پر تنازع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گلوکار ہمیش ریشمیا کی مقبولیت کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر زیارت کرنےکے لیے نقاب پہن کر جانا پڑا۔ گزشتہ منگل کی رات ہمیش ریشمیا جب برقعہ پہن کر زیارت کرنے پہنچے تو ہنگامہ شروع ہوگیا لیکن بعد میں ہمیش کے معافی مانگنے پر معاملہ رفع دفع ہوگیا۔ درگاہ کی انتظامی کمیٹی ’انجمن‘ کا کہنا ہے کہ ہمیش نیک نیتی سے درگاہ پر آئے تھے۔ ’وہ محض عبادت کے لیے آئے تھے‘۔ ہمیش کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ معین الدین چشتی کے عقیدت مند ہمیش ریشمیا اپنی آنے والی فلم ’آپکا سرور‘ کی کامیابی کے لیے دعا کرنے گئے تھے۔
ان ذرائع کے مطابق ہمیش کا ارادہ نقاب پہن کر زیارت کرنے کا نہیں تھا۔ ہمیش نے پہلے درگاہ کے نظام گیٹ سے اندر جانا چاہا لیکن ان کے مداحوں کی بھیڑ نے انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا۔ ان کے مطابق بعد میں درگاہ کے خادموں کی مشورے پر وہ برقعہ پہن کر درگاہ میں داخل ہوئے لیکن برقعے کے نیچے سے انکی پینٹ دکھائی دے رہی تھی اور اسی پر ہنگامہ شروع ہوگیا۔ بعض خادموں نے اس پر اعتراض کیا لیکن انجمن نے اس تنازعہ کو یہ کہہ کر ختم کردیا کہ ہمیش نیک نیتی سے درگاہ آئے ہیں۔
انجمن کے ترجمان سرور چشتی کہتے ہیں ’ہمیش نے صرف بھیڑ سے بچنے کے لیے نقاب لیا تھا اور وہ خاموشی سے دعا کرنا چاہتے تھے۔ ان کی نیت میں عبادت کی پاکیزگي تھی‘۔ ہمیش نے انجمن سے کہا ’اگر میرے برقعہ پہننے سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں اس کے لیے معافی مانگتا ہوں‘۔ اس سے پہلے گزشتہ سال اکتوبر میں اداکارہ قطرینہ کیف کے سکرٹ پہن کر درگاہ میں داخل ہونے پر تنازعہ ہو چکا ہے۔ | اسی بارے میں کنگنا کے بِل: بالی ووڈ کی ڈائری11 June, 2007 | فن فنکار عامر بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکار02 June, 2007 | فن فنکار دلی ڈائری:عدلیہ، بالی ووڈ اور عراق27 May, 2007 | انڈیا شمی کپور: بالی ووڈ کا پرجوش ہیرو23 December, 2006 | فن فنکار کراچی فیسٹیول میں بالی ووڈ سٹارز 11 December, 2006 | پاکستان بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا پرجرمانہ20 October, 2006 | فن فنکار بے حس بالی ووڈ اور بھنڈارکر کی خواہش08 May, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||