بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا پرجرمانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی کی ایک عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو ان کی لینڈ کروزر کار پر دو لاکھ سترہ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنےکے لیئے کہا ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ سشمیتا کی عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں سشمیتا نےگزراش کی تھی کہ ان پر عائد ڈیوٹی واپس لی جائے لیکن عدالت نے سشمیتا کی اس عرضی کو خارج کر دیا اور انہیں ڈیوٹی ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے اسی کے ساتھ سشمیتا کو جرمانہ کی رقم کے طور پر فی الحال دس لاکھ روپے بینک میں جمع کرنے کے لیئے بھی کہا ہے کیونکہ ابھی ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے جرمانہ کی رقم کا تعین نہیں کیا ہے۔ سشمیتا سین نےیہ کار بیرون ملک سےدرآمد کی تھی لیکن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق انہوں نےاس کی ڈیوٹی نہیں دی تھی۔ سشمیتا پر بی ایم سی نےالزام عائد کیا تھا کہ انہوں نےیہ کار جس کی قیمت چالیس لاکھ روپے ہے، کاغذات میں اس کی قیمت صرف بیس لاکھ روپے ہی دکھائی ہے اوراس کےعلاوہ چونگی ائے نہیں دیا ہے جوممبئی میونسپل کارپوریشن اپنی حد میں آنے والے ہر سامان پر وصول کرتی ہے۔ سشمیتانے پہلے بی ایم سی کمشنر سے ٹیکس ادا نہ کرنے کی درخواست کی تھی لیکن جب انہوں نے اسے قبول نہیں کیا تو سشمیتا نے عدالت میں اپیل کی۔ بالی ووڈ ستاروں میں لینڈ کروزر کار بہت مقبول ہے اور اس سے پہلے بھی سلمان خان اور سیف علی خان اس طرح کی مشکلات کا سامنا کر چکے ہیں۔ | اسی بارے میں سشمیتا:ہالی ووڈ نہیں چین23 June, 2005 | فن فنکار عمران کے ہسپتال کو سشمیتا کا عطیہ 21 September, 2006 | فن فنکار پچاس ہزار ڈالرمیں سشمیتا کی پینٹنگ25 September, 2006 | فن فنکار کراچی: ’مست ماحول‘ میں سشمیتا شو 05 May, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||