BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 September, 2006, 18:00 GMT 23:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فِلم ’جانِ من‘، پریتی زنٹا اور جِناح

سلمان خان اور پریتی زنٹا
میں دُبلی ماڈلز کی حوصلہ شکنی کے حق میں ہوں: زِنٹا
پریتی زنٹا نے اس بات پر کہ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی رشتہ دار بننے جا رہی ہیں کہا کہ وہ اپنے ذاتی معاملات ذرائع ابلاغ سے الگ رکھنا چاہتی ہیں۔ بالی وڈ کی اداکارہ اطلاعات کے مطابق جناح کے نواسے کے بیٹے نیس واڈیا کی جیون ساتھی ہیں۔ لیکن کیا ان کی شادی بھی ہوگی؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے ’نو کمنٹس‘ کہہ کر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

پریتی زنٹا، عید اور دیوالی کے قریب بیس اکتوبر کو یورپ اور امریکہ میں ریلیز ہونے والی فِلم ’جانِ من‘ کی تشہیر کے لیئے لندن میں انٹرویو دے رہی تھیں۔ اس موقع پر فِلم کے پروڈیوسر ساجد نادیادوالہ بھی موجود تھے۔ رمضان کی وجہ سے فِلم دبئی میں کچھ روز بعد ریلیز ہوگی۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے مختلف اداروں سے لوگ وہاں موجود تھے اور سوال و جواب کے دوران فِلم کے ایک اداکار سلمان خان کے ’بالوں کی ٹرِیٹمنٹ‘ کا بھی ذکر رہا اور پوچھا گیا کہ اس سے شوٹنگ کا نظام الاوقات تو متاثر نہیں ہوا۔

گھر سے ناطہ
 تارکین وطن اپنے ملک کی ثقافت سے رابطہ رکھنا چاہتے ہیں اور عید اور دیوالی پر اس طرح کی فلمیں دیکھی جاتی ہیں۔ تارکین وطن کو اپنی ثقافت سے جوڑنے کا فلمیں بہت اچھا ذریعہ ہیں
ساجد نادیادوالہ
زِنٹا نے ایک سوال کے جواب میں دُبلی ماڈلز کے فیشن شو میں حصہ لینے پر پابندی کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے کیونکہ لڑکیاں حد سے زیادہ دبلی ماڈلز کی نقل کرتی ہیں جو ان کی صحت کے لیئے اچھا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو بچے پیدا کرنے ہوتے ہیں اور ان کی صحت اچھی رہنی چاہیے۔

زنٹا نے ہنستے ہوئے کہا کیونکہ وہ خود دبلی نہیں ہو سکتیں اس لیئے بھی وہ دبلے پن کے رجحان کے حق میں نہیں۔

زنٹا اور نادیادوالہ نے کہا کہ بیرون ملک رہنے والے ہندوستانی بالی وُڈ کے مستقبل کے لیئے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے بیرون ملک ہندوستانی فلمیں بننے کے رجحان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن اپنے ملک کی ثقافت سے رابطہ رکھنا چاہتے ہیں اور عید اور دیوالی پر اس طرح کی فلمیں دیکھی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلمیں ان تارکین وطن کو اپنی ثقافت سے جوڑنے کا بہت اچھا ذریعہ ہیں۔

پریتی زنٹا اور اکشے

پروڈیوسر نے بتایا کہ ’جانِ من‘ پر پینتیس کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’جانِ من‘ ہلکی پھلکی تفریحی فِلم ہے جس میں موسیقی بھی ہے اور رشتوں کا تناؤ بھی۔

پریتی زنٹا نے بھی کہا کہ ’جانِ من‘ ہلکی پھلکی فِلم ہے جس سے ہر عمر کے لوگ محظوظ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں شوٹنگ بہت اچھا تجربہ تھا۔ لندن میں گزرے وقت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ سلامتی کے لیئے برقعہ پہن کر باہر نکلتی ہیں اور ایک بار وہ سپر سٹور ہیرڈز میں تھیں تو کسی نے ان کو اپنا ساتھی سمجھتے ہوئے ان کا ہاتھ پکڑ کر چلنا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس عورت کو تلاش کیا جا رہا تھا وہ قریب ہی ابایہ پہنے کھڑی تھیں۔

ماڈلدُبلی ماڈل نامنظور
دبلی پتلی ماڈلوں پر پابندی کا مطالبہ کیاگیاہے
شکیراشکیرابالی وڈ میں؟
بالی وڈ میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں
سلمانمیڈیا سے ناراضگی
میرے منفی ایمج کا ذمہ دار میڈیا ہے
اسی بارے میں
اک نئے انداز میں
03 February, 2004 | فن فنکار
پریٹی: دو دفعہ موت کے منہ میں
18 February, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد