’دُبلی پتلی لڑکیاں خوبصورت نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی وزیر ثقافت ٹیسا جاؤل نے کہا ہے کہ لندن کے ہفتۂ فیشن کے دوران حد سے زیادہ دبُلی ماڈلوں کے کیٹ واک میں حصہ لینے پر پابندی ہونی چاہیے۔ حال ہی میں ہسپانیہ میں بھی ایک معروف فیشن شو میں اسی طرح کی پابندی لگا کر کم وزن والی ماڈلوں کو حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ مِس جاؤل نے کہا کہ غیر ضروری طور پر پتلی ماڈلوں کو دیکھ کر لڑکیوں فاقہ کشی کی طرف مائل ہوتی ہیں۔ تاہم برطانوی فیشن کونسل کا کہنا ہے کہ وہ ڈیزائنروں پر ان کے ملبوسات کی نمائش کے معاملے میں کو ئی شرط نہیں لگائے گی۔ اقوام متحدہ کے ماہرینِ صحت نے ماڈلوں کے لیئے ساڑھے اٹھارہ اور پچیس کے درمیان کا باڈی ماس انڈیکس تجویز کیا ہے لیکن بہت سی ماڈلیں اس معیار پر پورا نہیں اترتیں۔ ہسپانوی فیشن ڈیزائنروں کی تنظیم نے اٹھارہ سے کم باڈی ماس انڈیکس والی ماڈلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ مِس جاؤل نے برطانوی فیشن کونسل اس مثال پر عمل کرنے کے لیئے زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’فیشن کی انڈسٹری کی جانب سے چھڑی کی طرح پتلا ہونے کو خوبصورت قرار دینا نوجوان لڑکیوں کی صحت کے لیئے نقصان دہ ہے‘۔ | اسی بارے میں بِکنی ساٹھ سال کی ہوگئی05 July, 2006 | فن فنکار ملکہ حسن کی بلیئر پر تنقید31 August, 2006 | فن فنکار پاکستانی اور بھارتی ماڈلز ہم قدم02 October, 2003 | فن فنکار لاہور: فیشن شواور برائیڈل ویوز200529 April, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||