’کابل ایکسپریس‘ کینیڈا میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کینیڈا میں ہونے والا ’ٹورانٹو فلمی میلہ‘ عالمی سطح کا ایک عظیم اجتماع ہے۔ اس برس 61 ملکوں سے 325 فلمیں اس میلے میں شریک ہو رہی ہیں۔ سات ستمبر سے سولہ ستمبر تک جاری رہنے والی اس فلمی تقریب میں پانچ ہندوستانی فلمیں بھی نمائش کےلئے پیش کی جارہی ہیں یعنی کَرن جوہر کی ’کبھی الوداع نہ کہنا‘، چِترا پالیکر کی ’گورکن کی کہانی‘، رجنیش دھومل پلّی کی ’وناجا‘ اور ایچ۔ پی۔ کمار کی ’اندھیرے میں چینخ‘ لیکن جِس فلم کا بے تابی سے انتظار کیا جا رہا ہے وہ کبیر خان کی ’کابل ایکسپریس‘ ہے جس کی کہانی کبیر خان اب تک ڈاکومنٹری فلمیں بناتے رہے ہیں اور دستاویزی فلم بندی کے دوران انہیں کابل میں جو تجربات ہوئے اُنہی کو بنیاد بنا کر انُھوں نے یہ فیچر فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔
جان ابراہام اور ارشد وارثی دو ہندوستانی صحافی ہیں اور ان کے توسط سے طالبان کے زیرِ کنٹرول علاقوں کا احوال بیان کیا گیا ہے۔ جیسا کہ ہدایتکار کبیر خان نے بتایا: افغانستان میں فلمبندی کوئی آسان کام نہ تھا اور طالبان نے سارے فلم یونٹ کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی تھی لیکن اِن تمام مشکلات کے باوجود فلم کا تمام کام لوکیشن پر مکمل کیا گیا۔ ’گورکن کی کہانی‘ ہدایتکار چترا پالیکر کی پہلی فلم ہے۔ نندِتا داس نے اس فلم میں انتہائی پسماندہ حیثیت کی ایک ایسی عورت کا کردار ادا کیا ہے جِسے بستی والوں نے چڑیل قرار دے کر اُسے مار ڈالنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ فلم ’وناجا‘ کے ڈائریکٹر رجنیش دھومل پّلی بھی ہدایتکاری کے میدان میں پہلی بار اترے ہیں اور یہ اُن کی اوّلین فیچر فلم ہے۔
وناجا ایک پندرہ سالہ آرزومند لڑکی ہے جو ایک عظیم رقاصہ بننے کے خواب دیکھ رہی ہے۔ ’اندھیرے میں چینخ‘ 1949 کے واقعات پر مبنی ہے جب ریاست منی پور بھارت کا حصّہ بنی تھی۔ ٹورانٹو کے میلے میں شریک ہونے والی بھارتی فلمیں ہندی کے علاوہ منی پوری، ملیالم اور تلیگو زبانوں کی فلمیں ہیں اور اسطرح وہ بھارتی سر زمین کی بھرپور نمائندگی کرتی ہیں۔ | اسی بارے میں سرحد پار سچی محبت، فلم ’ہندو‘18 May, 2006 | فن فنکار وہ فلم جسے تاریخ نے بڑا بنایا27 May, 2006 | فن فنکار فلم بنانے سے بچنے پر تاریخ ساز فلم02 June, 2006 | فن فنکار پاکستانی فلم ساز کو ویزا نہیں 29 July, 2006 | فن فنکار برک لین: فلمبندی پر احتجاج01 August, 2006 | فن فنکار ’چنکارا‘ فلمبندی، عامر کو نوٹس09 August, 2006 | فن فنکار روم فلم فسٹیول کا افتتاح کیڈمین کریں گی26 August, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||