BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 July, 2006, 16:58 GMT 21:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
2006 میں بالی وڈ فلموں کی کامیابی

فلم کرش
کومل ناہٹا کے مطابق اس سال کی کامیاب ترین فلم ’کرش‘ ہے
سال دوہزار چھ کے پہلے چھ ماہ ریگستان میں ہریالی کی طرح رہے ہیں۔ گزشتہ پانچ چھ سال کے دوران سے بالی ووڈ میں اچھی اور کامیاب فلموں کی تعداد میں مسلسل کمی کی وجہ سے تشویش پائی جاتی تھی۔

رواں سال نے گزشتہ سالوں کی اس کمی کو کسی حد تک پورا کر دیا ہے۔ پہلے چھ ماہ میں بالی وڈ کی کئی فلموں نے کامیاب بزنس کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں ابھی بڑے بینرز اور بڑے ستاروں کی کئی اہم فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں۔

باکس آفس پر گہری نظر رکھنے والے اور ’فلم انفارمیشن‘ نامی رسالے کے مدیر کومل ناہٹا گزشتہ ماہ کے دوران فلموں کے اس مظاہرے کو لا جواب کہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کی تاریخ میں چھ ماہ کے عرصے میں اتنی کامیاب فلمیں بہت کم ہی دیکھنے میں آتی ہیں۔

کومل کہتے ہیں کہ اسی (80) کی دہائی میں کبھی کبھار ایسا ہوتا تھا کہ ایک ساتھ کئی فلمیں کامیابی حاصل کرتی تھیں۔

اعداد و شمار یر نظر ڈالیں تو عامر خان کی ’رنگ دے بسنتی‘ سے اس سال کی شروعات ہو ئی۔ راکیش مہرا کی اس فلم نے زبردست کامیابی حاصل کی اور باکس آفس پر بھی دھوم مچائی۔

کومل کا کہنا ہے کہ فلموں کی کامیابی کی جو شروعات رنگ دے بسنتی سے ہوئی وہ ابھی تک قائم ہے۔ ’کرش‘ اور’ فنا‘ نے اس کامیابی میں چار چاند لگا دیئے ہیں۔

عامر خان کی’ فنا‘، ’رنگ دے بسنتی‘ اور راکیش روشن کی ’ کرش‘ نے ریکارڈ بزنس کیا ہے۔ کومل ناہٹا کے مطابق اس سال کی کامیاب ترین فلم ’کرش‘ ہے۔

عامر اور کاجول کی فلم فنا نے ریکارڈ بزنس کیا ہے

ان کا کہنا ہے کہ ان کے حساب سے اس فلم نے اب تک 40 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے جبکہ اس فلم کی کل لاگت محض 25 کروڑ روپے تھی۔ فلم ابھی بھی خوب چل رہی ہے۔

فنا، رنگ دے بسنتی اور کرش کے علاوہ جس فلم نے شاندار کامیابی حاصل کی وہ تھی’ پھر ہیرا پھیری‘۔

اچھا بزنس کرنے والی فلموں میں مالا مال ویکلی، گینگسٹر، ٹیکسی نمبر 9211 اور اکشر شامل ہیں۔

کومل کہتے ہیں کہ گزشتہ کئی سالوں کی ناکامی سے فلم سازوں نے سبق سیکھا ہے۔ کومل نے بتایا کہ فلم ساز اور ہدایت کار اب یہ سمجھ گئے ہیں کہ جب تک کہانی اور مکالمے پر محنت نہیں کی جائے گی فلم کامیاب نہیں اور محض سٹار لینے سے بھی کام نہیں چلے گا۔

درمیانے درجے کا بزنس کرنے والوں میں ’ ڈرنا منع ہے، فیملی، ساون، پیارے موہن اور زندہ بھی ہیں جو اگرچہ بہت زیادہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔

اداکاری کے لحاظ سے عامر خان کی’ رنگ دے بسنتی‘ اور’ فنا‘ سوپر ہٹ رہیں۔

کومل کے مطابق اکشے کمار اور رتھک روشن نے اپنی اداکاری سے یہ بات ثابت کردی کہ ان کا جادو اب بھی قائم ہے۔

کئی فلموں جیسے کرن جوہر کی’ کبھی الوداع نہ کہنا‘یش چوپڑا کی دھوم- 2 ، وشال بھاردواج کی ’اومکارا‘ اور فرحان اختر کی ’ڈان‘ کے علاوہ ساجد ناڈیاڈ والا کی ’جان من‘ پر ناظرین کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔

بالی وڈ ڈائری
ایش کی ساڑھی، امیت جی کا روم، پریتی کا رقص
بالی وڈ ڈائری
جھانسی کی رانی، شاہ رخ کی انا اور رام کی تلاش
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد