شبھا مدگل کراچی میں گائیں گی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی معروف کلاسیکل گلوکارہ شبھا مدگل بدھ کی شام پاکستان پہنچ گئی ہیں جہاں وہ زلزلے زدگان کی امدادی میوزیکل شو میں شریک ہوں گی۔ وہ ایک مقامی تنظیم ایکسیڈنٹ ایمرجنسی فاؤنڈیشن کی دعوت پر کراچی آئی ہیں، جو تنظیم دو موبائیل ہسپتال بنانے کی خواہشمند ہے۔ کراچی پریس کلب میں بدھ کی شام ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبھا مدگل نے کہا کہ ان کو پاکستان آنے کا بڑا انتظار تھا اور یہاں آکر انہوں نے بڑا سکون محسوس کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں نیک کام کے لیئے آنے کی دعوت ملی تو انہوں نے فوری قبول کی، مجھ کلاسیکل گانے کی وجہ سے یہاں آنے کی دعوت ملی ہے۔
شبھا مدگل نے بتایا کہ پاکستان میں سنگیت کے کئی کلاسیکل گھرانے ہیں جن کو انڈیا میں موسیقی کے طالب علم پسند سے سنتے ہیں ۔ اسی طرح کچھ گھرانے ایسے جو دونوں ممالک میں ہیں۔ انڈین گلوکارہ نے بتایا کہ فنکاروں اور گلوکاروں میں تعاون کے لیئے ملاقات اور وقت درکار ہے، تاکہ اکھٹا ریاض کیا جاسکے اور سیکھا جاسکے، ان کے مطابق ایسا نہ ہو آپ انتظار کر رہے ہوں دوسرے گلوکار کو آنے کی اجازت نہ ملے۔ شبھا کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام موسیقی سے محبت کرتے ہیں۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیئے گانے کی پیش کش کے بارے میں شبھا نے کہا کہ اگر ایسی پیش کش ہوئی اور میں نے دیکھا کہ اس گیت کو میں گاسکتی ہوں تو ضرور گاؤں گی۔ شبھا کے ساتھ ان کے شوہر طبلہ نواز ڈاکٹر انیش کمار سمیت معروف سارنگی نواز مراد علی، ستار نواز سدھیر نائچ بھی آئے ہیں۔ کراچی میں چوبیس مارچ کو ان کا امدادی میوزیکل شو ہوگا، جس کی تمام آمدنی زلزلہ زدگان کے موبائیل ہسپتال کے لیئے خرچ کی جائےگی۔ ان سے پہلے ایسی مہم کے لیئے منیشا کوئرالہ آچکی ہیں جبکہ شتروگن سنہا میوزیک کنسرٹ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ستائیس ستمبر کو کراچی اور ممبئی میں منعقد بی بی سی اردو اور ہندی کے مشترکہ کنسرٹ میں شبھا مدگل نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔ | اسی بارے میں ’اب پاکستان نہیں جاؤں گی‘16 April, 2005 | فن فنکار کراچی ، ممبئی لائیو ویب کاسٹ21 September, 2005 | فن فنکار دِلّی میں گھوم تانا کی ریلیز 11 August, 2004 | فن فنکار کراچی اور ممبئی، کنسرٹ کی تیاریاں 26 September, 2005 | پاکستان کراچی ممبئی کنسرٹ، ویڈیو اور آڈیو27 September, 2005 | فن فنکار کراچی اور ممبئی میں سروں کا پل27 September, 2005 | فن فنکار اسٹرنگز کا جنون، مہیش بھٹ کی نظر08 December, 2005 | فن فنکار بی بی سی کنسرٹ کے نغمے سنیئے 28 September, 2005 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||