BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 September, 2005, 15:09 GMT 20:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی ، ممبئی لائیو ویب کاسٹ
شبھا مدگل
عابدہ پروین کراچی سے اور شبھا مدگل ممبئی سے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی
ثقافتی اختلافات انسانوں کو ایک دوسرے سے دُور لے جاتے ہیں تو فن اور فنکار انہی اختلافات میں سے اشتراک کے پہلوؤں کو نمایاں کرتے ہوئے انسانوں کو ایک دوسرے کے قریب لے آتے ہیں۔ لوگوں میں فاصلے بڑھاتے بڑھاتے جب سیاست کی زبان گُنگ ہوجاتی ہے تب فن کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگتا ہے اور روئے زمین پر بسنے والوں کو اپنی مُدھرتا کے حصار میں لے لیتا ہے۔ فن کی رنگا رنگ جہتوں میں ایک جہت موسیقی ہے جس کی زبان فاصلوں کی پروا کیے بغیر انسانی دلوں کے تار چھیڑتی ہے۔

بی بی سی اردو اور ہندی کی خصوصی پیشکش
بی بی سی اردو سروس اور بی بی سی ہندی سروس سے منگل ستائیس ستمبر کو کراچی اور ممبئی سے ایک ایسا پروگرام نشر ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر کے سامعین اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔ اس پروگرام کو بی بی سی اردو اور بی بی سی ہندی کی ویب سائٹس پر بھی براہِ راست دیکھا جا سکے گا۔ یہ پروگرام پاکستان کے وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے سے ساڑھے نو بجے تک اور ہندوستان کے وقت کے مطابق آٹھ بجے سے دس بجے تک پیش کیا جائے گا۔

کراچی سے عابدہ پروین،ممبئی سے شبھا مدگل لائیو ویب کاسٹ 27 ستمبر کو

اس کا ایک مظاہرہ پاکستان اور ہندوستان کے لوگوں نے اپنی نصف صدی کی تاریخ میں کچھ مرتبہ تو دیکھا بھی ہے اور کچھ اس طرح کہ دونوں ملکوں کی سرحدوں پر فوجیں ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے آخری حکم کی منتظر ہیں لیکن پاکستانی سرحد کے اس پار لتا منگیشکر کی آواز رس گھول رہی ہوتی ہے تو ہندوستانی سرحد کے اندر نصرت فتح علی خان یا مہدی حسن کی غزلیں گونج رہی ہوتی ہیں۔

 یہ پروگرام ’ آج‘ ٹی وی پر نشر کیا جائے گا

فن اور طاقت کا باہمی رشتہ کیا ہے اور فن کی ایک جہت یعنی موسیقی کو وہ طاقت کیسے ملتی ہے جسے سرحدیں روکنے میں ناکام ہو جاتی ہیں، تعصب جس کی راہ میں آنے سے گھبراتا ہے اور اشتعال جس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

عابدہ پروین عارفانہ کلام کی گائیکی ملکہ رکھتی ہیں

ان سوالوں کا جواب دینے کے لیے بی بی سی اردو سروس اور بی بی سی ہندی سروس سے منگل ستائیس ستمبر کو کراچی اور ممبئی سے ایک ایسا پروگرام نشر ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر کے سامعین اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔ اس پروگرام کو بی بی سی اردو اور بی بی سی ہندی کی ویب سائٹس پر بھی براہِ راست دیکھا جا سکے گا۔

اس ملٹی میڈیا پروگرام کے لیے کراچی کے میزبان بی بی سی کے معروف نامہ نگار ظفر عباس اور ممبئی کی میزبان بی بی سی ہندی کی سربراہ اچلا شرما ہوں گی۔

بی بی سی اردو اور بی بی سی ہندی کا یہ مشترکہ پروگرام اس جامع سلسلے کی کڑی ہے جو ’آپ کی دنیا کون چلاتا ہے‘ کے عنوان سے جاری ہے اور بی بی سی کے عالمی نیوز ڈویژن کی طرف سے عالمی طاقت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

یہ پروگرام پاکستان کے وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے سے ساڑھے نو بجے تک اور ہندوستان کے وقت کے مطابق آٹھ بجے سے دس بجے تک پیش کیا جائے گا۔ اسے پاکستان کا ’آج ٹی وی‘ بھی براہِ راست ٹیلی کاسٹ کرے گا اور ’گو ایف ایم ممبئی‘ اور ’مست ایف ایم‘ پاکستان کے چاروں شہر میں نشر کرے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد