BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 August, 2005, 20:58 GMT 01:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قارئین کے سوال، ریما کے جواب

 ریما
ریما کی فلم ’کوئی تجھ سا کہاں‘ جمعہ کو برطانیہ بھر میں ریلیز ہو رہی ہے
اداکارہ ریما نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے لائیو ویب کاسٹ پروگرام میں ایک گھنٹے تک سوالوں کے جواب دیئے۔

بی بی سی ورلڈ سروس کے ہیڈآفس بش ہاؤس ہونے والے ویب کاسٹ میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے قارئین نے ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے سوالات بھیجے تھے۔

لائیو ویب کاسٹ کے دوران بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے قارئین نے پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ ٹورانٹو، بارسلونا، ملائشیا، سعودی عرب اور دوبئی سے بھی ایس ایم ایس کے ذریعے سوال بھیجے۔

ایک سوال کے جواب میں ریما نے بتایا کہ وہ اپنی فلم ’کوئی تجھ ساکہاں‘ کو مرحلہ وار دنیا بھر میں ریلیز کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فلم بارہ اگست کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی اور اس کے ٹھیک دو ہفتے بعد برطانیہ میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اِسی طرح وہ باقی ملکوں میں اپنی فلم کی سب ٹائیٹلنگ کے بعد اسی طرح مرحلہ وار پروگرام کے تحت ریلیز کریں گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں ریما نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ وہ اقبال کاشمیری کی فلم ’دیوداس‘ میں چندر مکھی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس رول کی پیش کش کی گئی تھی لیکن انہوں نے ابھی تک اس رول کو ادا کرنے کے لیے حامی نہیں بھری کیونکہ ان کے خیال میں یہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کا سرقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے رول کو پڑھ کر فلم سائن کریں گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہدایت کارہ کی حیثیت سے ان کے نام ریما خان کے پیچھے کوئی راز والی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے اپنا فلمی کیریئر شروع کیا تھا تو فلم ’بلندی‘ کے ہدایت کار محمد جاوید فاضل کے کہنے پر انہوں نے اپنے خاندانی نام ریما خان کو مختصر کر ریما کا نام قبول کیا تھا۔ ’اب جبکہ میں ایک ہدایت کارہ کے رول میں ہوں تو میں اپنا خاندانی نام ریما خان سامنے لے آئی۔ نام کا دوسرا حِصہ کہیں سے جوڑا نہیں گیا بس واپس آیا ہے۔‘

ویب کاسٹ کے میزبان تھے ساجد اقبال جبکہ مظہر زیدی اور عالیہ نازکی نے پروڈیوسر کی ذمہ داریاں ادا کیں۔ ویب کاسٹ میں تکنیکی فرائض انجام دیئے بی بی سی کے بین ہنی بون، جیمز سیلز اور الانہ پوٹس نے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد