BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 September, 2005, 20:12 GMT 01:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی اور ممبئی میں سروں کا پل

مشترکہ پیشکش
عابدہ پروین کا کہنا ہے کہ صوفیانہ کلام گتانے اور سننے والا بھی کلام بن جاتا ہے
کراچی اور ممبئی میں سر کا رشتے جوڑنے کے لئے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کی جانب سے منعقد کردہ لائیور کنسرٹ میں کراچی سے میزبان اردو سروس کے ظفر عباس نے کراچی کو روشنیوں کا شہر کہا اور ہندی سروس کی سربراہ اچلا شرما نے ممبئی کو سپنوں کا شہر قرار دیا۔

ظفر نے عابدہ پروین کا تعارف کراتے ہوئے انہیں محفل کا محور قرار دیا اور کہا کہ وہ صوفی شعرا شاہ عبدلطیف، سچل اور بلے شاھ کے کلام کے علاوہ غزل بھی اچھی گاتی ہیں۔ انہوں نے سرحدیں توڑ کر اپنا نام بنایا ہے۔

پیلنسٹ میں کراچی سے نورالہدیٰ شاہ کا سب سے پہلے تعارف کروایا گیا۔ ظفر عباس نے بتایا کہ نورالہدیٰ شاہ نے جنرل ضیاالحق کے دور حکومت میں آواز بلند کی جب کچھ لوگ حاکم وقت کے سامنے آواز نہیں نکال رہے تھے۔

دوسرا نمبر شعیب ہاشمی کا تھا۔ جن کے بارے میں ظفر عباس نے بتایا کہ وہ استاد اور نقاد ہیں۔ آخری باری انور مقصود کی تھی۔ ظفر کے مطابق ان کو موسیقی سے لگاؤ ہے اور وہ نقاد بھی ہیں۔

ممبئی سے اچلا شرما نے کہا کہ سمندر کراچی میں بھی ہے اور ممبئی میں بھی ہم دونوں شہروں میں سروں کا پل بنا رہے ہیں۔

انہوں نے شبھا مدگل کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ وہ ہندستانی سنگیت کی دھڑکن ہیں۔ وہ جب سر چھیڑتی ہیں تو فلک زمین پر جھک آتا ہے۔ سولہ سال سے لیکر نوے سال تک کی عمر کے لوگ ان کے مداح ہیں۔

پینلسٹ کا تعارف کرواتے ہوئے اچلا نے کہا کہ چلو اپنی نزدیک سے شروع کرتے ہیں اور ان کے نزدیک تھے جاوید اختر۔ جن کے بارے میں اچلا نے بتایا کہ وہ شاعر ہیں اور ان کے بغیر بھارتی فلموں کے گیت ادھورے ہیں۔

انہوں نے کرن کھیر کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد فلم خاموش پانی میں کامیابی حاصل کی ہے۔ آخر میں گووند نہالانی کا تعارف کرواتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ فلم ساز ہیں اور کراچی سے ان کا جنم کا رشتہ ہے۔

شبھا مدگل نے اپنے ساتھیوں کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ ہارمونیم پر ان کے ساتھ سدھیر۔ دف پر پرتاب ۔ تانپورے پر شویتا ڈھولک پر نرمل اور طبلے پر پردھان سنگت کر رہے ہیں۔

عابدہ
عابدہ پروین کی گائیکی پوری محفل پر چھائی رہی

عابدہ پروین نے اپنے سازندوں کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ ان کے ساتھ بچپن سے ہیں اور وہ ان سے ہر مرتبہ کوئی نے کوئی نہ کوئی نئی چیز سیکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہارمونیم پر ہیں استاد منظور حسین، طبلے پر استاد نذیر اور ڈھولک پر کرم حسین ہیں۔

اچلا شرما نے آپ کی دنیا کون چلا رہا ہے کا بارے میں کہا کہ یہ معصوم سا سوال ہے مگر معصوم ہے نہیں۔

شوبھا نے کلام کی ابتدا سے قبل عابدہ سے اجازت طلب کی اور عابدہ نے انہیں بسم اللہ کہہ کر اجازت دی۔

عابدہ اور شوبھا کے گانے کے دوران دونوں طرف کے لوگ تالیاں بجا کر ان کو داد دیتے رہے۔

شوبھا کے کلام مولا علی آیو پر نورالہدیٰ شاہ اور انور مقصود بھی جھومتے رہے۔

کالے کپڑوں میں ملبوس ایک خاتون ہاتھ میں تسبیح پڑھنے کے ساتھ سر بھی دھنتی رہیں تھیں۔

عابدہ اور شوبھا کے سنگیت کے سحر سے لوگ اس وقت باہر نکلے جب ظفر عباس نے یہ بتایا کہ اب ہمارے پروگرام کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

محفل میں آنے والوں میں بڑی عمر کے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ جب کے نوجوان بھی سنجیدگی سے کلام سنتے رہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد