BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’آؤ مل کرغربت کو ماضی بنا دیں‘
لائیو ایٹ
نیلسن منڈیلا کا یہ پیغام کہ ’ آؤ اس سال غربت کو ماضی بنانے کے لئے کام کریں‘ موسیقی کے پروگراموں کا بنیادی نعرہ تھا
غربت کے خاتمے کی اپیل کی حمایت میں ہونے والے بین الاقوامی ستاروں کے موسیقی کے پروگراموں ’لائیو ایٹ‘ کے سلسلے میں ایڈنبرا کنسرٹ سے نیلسن منڈیلہ نے خطاب کیا۔

مورے فیلڈ سٹیڈیم میں موسیقی کے تقریباً 60000 مداح جمع ہوئے ۔

اس کنسرٹ میں آئرلینڈ کے بینڈ یوٹو کے گلوکار بونو نےجنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کے ایک ریکارڈ شدہ بیان سنایا۔ جس میں مسٹر منڈیلا نےکہا ’آؤ اس سال غربت کو ماضی بنانے کے لیے کام کریں اس کے بعد ہم سر اٹھا کر چل سکیں گے‘۔

اپنے اس پیغام میں مسٹر منڈیلا نے کہا’ایسے عظیم کام کرنے کا موقع کبھی کبھی کسی نسل کو ملتا ہے اور آپ وہ نسل ہو سکتے ہیں جسے وقت نے یہ موقع دیا ہے‘۔

دنیا کے آٹھ امیر ترین ممالک کی سکاٹ لینڈ میں ہونے والی سربراہ کانفرنس پر اخلاقی دباؤ ڈالنے کے لیے ہونے والا یہ موسیقی پروگرام ان موسیقی پروگراموں میں سے تھا جو دنیا کے مختلف شہروں میں ’غربت کو ماضی بنادو‘ کی مہم کے حولے سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

اس کنسرٹ کا اختتام جیمز براؤن کی بہترین پرفارمنس پر ہوا۔ اس کے علاوہ جیمی کولم نے بیٹل کلاسک ’آل یو نیڈ از لو‘ سے مداحوں کا دل جیتا نتاشا بیڈنگ فیلڈ نے بھی اپنا ہٹ گانا گایا۔

پاپ بینڈ میک فلائی نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس کے علاوہ ٹی وی شو بگ برادر کی پیشکار ڈاوینا میک کال بچوں کے جی8 وفد کے ہمراہ اسٹیج پر نمودار ہوئیں۔ جی8 کا اجلاس اتوار کو ایڈنبرا میں شروع ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ’افریقہ میں ہر ایک منٹ میں 20 بچے موت کا شکار ہو جاتے ہیں صرف اس لیے کیونکہ وہ غریت میں پیدا ہوئے ہیں لیکن انہیں مرنے سے بچایا جا سکتا ہے‘۔

بونو
بونو کا کہنا ہے کہ کروڑوں لوگوں نے اس مہم کی حمایت کی ہے

اس کے بعد سپر ماڈل کلاڈیاشیفرڈ جرمنی کے چانسلر کے لیے ایک پیغام لے کر اسٹیج پر آئیں انہوں نے کہا ’مسٹر شروڈر آج، آپ جس وقت سے صبح سو کر اٹھے ہیں، اس وقت سے اب تک غربت کے شکار30000 بچے موت کی نیند سو چکے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا’خود میرے دو بچے ہیں اور میں تمام افریقی ماؤں کی جانب سے دنیا کے سیاسی رہنماؤں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس سلسلے میں کچھ کریں‘۔

اس کنسرٹ میں شرکت کرنے والوں میں بیورلی نائٹ ، کیتھرین جینکن، اور سنو پیٹرو بھی شامل تھے۔

66منڈیلا کی تقریر
غربت کو ماضی بنائیں: نیلسن منڈیلا
66G8قرضوں کی معافی
غریب ترین 18 ملکوں کے قرضوں کی معافی
66غربت بڑھے گی
سونامی سے سب سے زیادہ غریب متاثر
66کوفی عنان کا منصوبہ
ترقی کی نئی راہ: چھوٹی سطح پر سرمایہ کاری
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد