BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 July, 2005, 03:24 GMT 08:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لائیو ایٹ: سُر اور سیاست کا ملاپ
شیراک، بلیئر اور بش
دنیا کے امیر ترین ممالک کے سربراہان کو پیغام دیا جائے گا کہ وہ غربت کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کریں
دنیا بھر میں آج گلوکار اور ان کے چاہنے والے غربت کے خاتمے کے لیے منعقد کیے جانے والے میوزیکل کنسرٹس میں حصہ لینے کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔

دنیا کے امیر ترین ممالک میں غربت کے خلاف سروں کی زبان میں یہ آواز کچھ دیر بعد اٹھائی جانا شروع ہو جائے گی۔

آئسلینڈ کی گلوکارہ بزورک، برطانیہ کا بینڈ میکفلائی، اور امریکہ کے راکرز گوڈ شیرلو ٹوکیو میں ہونے والے سب سے پہلے کنسرٹ میں حصہ لے غربت کے خلاف سُروں کی آواز کے کنسرٹس کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ یہ کنسرٹ برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوا ہے۔

لائیو 8 کے نام سے لندن ، پیرس، روم ، برلن، ٹوکیو، ماسکو، فلاڈلفیا اور جوہانزبرگ میں کیے جانے والے کانسرٹس میں سیاست اور موسیقی کا ملاپ ہوگا اور پیغام ہوگا ’غربت کو ماضی بنا دو‘۔

لندن کا لائیو 8 مشہور ہائیڈ پارک میں ہوگا جہاں دو لاکھ سے زیادہ مداحوں کی بھیڑ کی امید ہے اور پولیس نے پہلے ہی لوگوں سے اپیل کرنا شروع کر دی ہے کہ جن لوگوں کے پاس اس کانسرٹ کے ٹکٹ نہ ہوں وہ پارک سے دور رہیں۔

باب گیلڈوف
لائیو ایڈ کے بانی باب گیلڈوف

ان کنسرٹس کو آج منعقد کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اگلے بدھ کو دنیا کے آٹھ امیر ترین ممالک یا جی ایٹ کی سربراہی کانفرنس برطانیہ کے علاقے سکاٹ لینڈ میں منعقد ہو رہی ہے۔

اس کانفرنس کے ایجنڈے میں بر اعظم افریقہ کے غریب ترین ممالک کے مسائل بھی شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کئی ممالک ایسے ہیں جہاں قحط کی وجہ سے لوگ بھوکے مر رہے ہیں اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ان کی خوراک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ادارے کو جتنی رقم درکار ہے اس کے پاس اس رقم کا صرف نصف حصہ ہے۔

لائیو 8 میں امیر ممالک کے سربراہوں سے مطالبہ کیا جائے گا کہ افریقی ممالک کے قرضے معاف کر دیں، ان کی مالی امداد میں اضافہ کریں اور عالمی تجارت کو منصفانہ بنیادوں پر استوار کریں۔

دنیا بھر میں ان کنسرٹس میں لاکھوں لوگ شریک ہونگے اور مزید کروڑوں ٹی وی، ریڈیو یا انٹرنیٹ کے ذریعے ان سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

ان کنسرٹس کے منتظم لائیو ایڈ کے بانی باب گیلڈوف جنہوں نے دنیا میں غربت کے خلاف جنگ کا یہ انداز اپنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں پھر اتنے بڑے پیمانے پر کوئی میوزک کنسرٹ نہیں ہو گا اور نہ ہی اتنے بڑے نام اس میں شریک ہوں گے۔

سکاٹ لینڈ میں گلوکاروں اور فنکاروں کے ساتھ ساتھ ڈھائی لاکھ کے قریب مظاہرین بھی جمع ہو رہے ہیں جو سکاٹ لینڈ کی سڑکوں پر عالمی برادری کی دنیا کو درپیش ضروری مسائل سے لاتعلقی یا ٹھیک طریقے سے توجہ نہ دینے کے خلاف مظاہرے کریں۔

66جی ایٹ اجلاس
ضمیمہ: جی ایٹ سے آپ کیا امید کرتے ہیں؟
66جی ایٹ کیا ہے؟
جی ایٹ کا قیام انیس سو ستّر کی دہائی میں ہوا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد