BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 May, 2005, 16:25 GMT 21:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان: جعلی سٹار وارز دستیاب

پاکستان: جعلی سٹار وارز دستیاب
سٹار وارز کے سلسلے کی آخری فلم ’ریوینج آف دی سِتھ‘ کی دنیا بھر میں ریلیز کے پانچویں دن ہی اس کی نقلی کاپیاں پاکستان میں دستیاب ہو گئی ہیں۔

فلم کی نقول کی ریلیز میں دیر ہو جانے کی وجہ حالیہ دنوں میں جعلی ڈی وی ڈیز بنانے والوں اور کاروبارہ کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی بتائی جاتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان جعلی ڈی وی ڈیز بنانے والے دس بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

سٹار وارز کے نقلی ایڈیشن کے اجرا کے ایک گھنٹے کے اندر اندر سینکڑوں افراد نے کراچی کے پرچون فروشوں سے اپنی کاپیاں بک کروا لی تھیں۔

سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز فروخت کرنے والے ایک بڑے دکاندار کے مطابق پاکستان بھر میں اگلے دو ہفتوں میں پچاس ہزار نقلی ڈی وی ڈیز کی فروخت کی توقع ہے۔

پرچون فروشوں نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جارج لیوکس کی سٹار وارز کے سلسلے کی آخری فلم کی جعلی کاپیاں شیڈول سے کافی تاخیر میں مارکیٹ میں دستیاب ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انگریزی کی بیشتر فلموں کی جعلی کاپیاں ریلیز کے بعد اڑتالیس گھنٹوں کے اندر ہی بازار میں آ جاتی ہیں۔

جبکہ بھارتی فلمیں اپنے ملک میں ریلیز سے تین روز پہلے ہی پاکستانی بازاروں کی زینت بن جاتی ہیں۔

تاہم حالیہ فلم کی جعلی کاپیوں کے اجرا میں تاخیر کی وجہ پولیس کی نقالوں کے خلاف کارروائیاں ہیں۔ ایف آئی اے نے حال ہی میں کراچی کےگیارہ میں تین ایسے مقامات پر چھاپے مارے ہیں جہاں فلموں کی جعلی کاپیاں تیار کی جاتی ہیں۔

ان میں سے ایک کے منیجر اور مالک کو ڈی وی ڈیز سمیت حراست میں لیا گیا ہے اور اس پلانٹ سے ڈی وی ڈی فلموں کی تین لاکھ جعلی کاپیاں برآمد کی گئی ہیں۔

66کائیلی،آپریشن کامیاب
ڈاکٹروں نے کینسر زدہ گلٹی نکال دی
66نینا:پابندی لگائیں
ڈاکٹروں کے مطابق’نینا‘ گمراہ کرے گی
سنیما مالکان ڈر گئے
دِلی دھماکے سے ممبئی میں سِکھ فلم متاثر
66’نظر‘ کی نمائش شروع
میرا کی فلم ’نظر‘ لوگوں کی نظر میں کیسی ؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد