مونا لیزا کو نیا گھرمل گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مونا لیزا کو پیرس کے لوور میوزیم میں ہی ایک نیا گھر دیا جا رہا ہے ۔ لیونارڈو ڈونچی کے اس 500 سال پرانے شاہکار کو میوزیم کی دیوار پر تنہا لگایا جائے گا اور ہر سال مونا لیزا کو دیکھنے کے لیے آنے والے لاکھوں لوگوں کو اب مصوری کے اس بہترین نمونے کا بہتر نظارہ مل سکے گا۔ مونا لیزا کو مناسب جگہ فراہم کرنے کے لیے میوزیم نے 3.29 ملین ڈالر خرچ کیے ہیں۔ 16 ویں صدی کی اس اطالوی تصویرکا نظارہ کرنے کے لیے ایک مصنوعی دیوار کی تعمیر کی گئی جس پر تصویر کو تنہا آویزاں کیا جائے گا تاکہ لوگ اطمینان کے ساتھ تصویر کو دیکھ سکیں۔ تصویر کو ایسے شیشوں کے پیچھے لگایا جائے گا جس سےتصویر پر موسم اور کیمروں کی فلیش کا کوئی اثر نہیں ہوگا اور نہ ہی اس شیشے کو توڑا جا سکتا ہے۔ اس پورے علاقے کی تعمیر نو سے قبل تصویر کو دیکھنے کے لیے لوگوں کو اس کے ارد گرد بھیڑ لگانی پڑتی تھی کیونکہ یہ تصویر ایک چھوٹی سی دیوار پر دوسری تصاویر کے ساتھ آویزاں تھی جبکہ اب میوزیم میں مونا لیزا کے پاس اپنی دیوار ہوگی۔ دنیا بھر میں مشہور اس تصویر کے بارے میں خیال ہے کہ یہ لیزا گھیرادینی نام کی ایک خاتون کا پورٹریٹ ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||