جاپانی فنکار کے ہولناک مناظر پر مبنی خوبصورت ٹیٹوز

جاپانی فنکار گکّن کی خوبی یہ ہے کہ وہ ہولناک مناظر، خوف اور شہوانیت کو بھی جمال بخشتے ہیں
،تصویر کا کیپشنجاپانی فنکار گکّن کی خوبی یہ ہے کہ وہ ہولناک مناظر، خوف اور شہوانیت کو بھی جمال بخشتے ہیں

جاپان کے ٹیٹو فنکار گکّن ٹیٹو بناتے ہیں تو اس میں سیاہ چیری کی کلیاں، کوے اور جنگی بد روحوں کے کٹے ہوئے سروں جیسی خوفناک عناصر تک شامل کرنے سے نہیں ڈرتے۔

اور وہ ایسے ہولناک مناظر کو بھی اپنے ٹیٹوز میں خوبصورتی عطا کرتے ہیں۔

ان کے کام میں سیاہ اور سرخ رنگ کا استعمال زیادہ ہوتا ہے
،تصویر کا کیپشنان کے کام میں سیاہ اور سرخ رنگ کا استعمال زیادہ ہوتا ہے

حقیقت تو یہ ہے کہ وہ انہی خوبیوں کے لیے معروف ہیں جو شہوانیت کو بھی جمال بخشتے ہیں۔

بی بی سی بات چیت میں وہ کہتے ہیں: ’میں مصور نہیں بلکہ ٹیٹو بنانے والا فنکار ہوں۔ آس پاس کی ہر چیز مجھے رغبت دیتی ہے، خاص طور پر قدرت، ہوا، بارش اور جنگلات۔‘

ان کے کام میں سیاہ اور سرخ رنگ کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔

گکّن کی فری ہینڈ سٹائل بہت زیادہ پسند کی جاتی ہے جو ان کے بقول بال مختلف سٹائل ہے
،تصویر کا کیپشنگکّن کی فری ہینڈ سٹائل بہت زیادہ پسند کی جاتی ہے جو ان کے بقول بال مختلف سٹائل ہے

وہ کہتے ہیں: ’جلد کاغذ تو ہے نہیں اور ٹیٹو بنانے کے لیے سیاہ رنگ سب سے بہتر ہے، بہت سی ثقافتوں جیسے موریسین اور پولینیزیئن لوگ اسے پسند بھی کرتے ہیں۔ سرخ میرا پسندیدہ رنگ ہے اور سیاہ روشنائی کے ساتھ اس کا کنٹراس بھی اچھا ہوتا ہے۔‘

ٹیٹو بنانے کے لیے عام طور پر استمعال میں آنے والی سٹینسل مشین ان کے پاس نہیں ہے۔ اس کے برعکس وہ جلد پر ڈرائنگ کے لیے بال پین کا استعمال کرتے ہیں
،تصویر کا کیپشنٹیٹو بنانے کے لیے عام طور پر استمعال میں آنے والی سٹینسل مشین ان کے پاس نہیں ہے۔ اس کے برعکس وہ جلد پر ڈرائنگ کے لیے بال پین کا استعمال کرتے ہیں

گکّن کی فری ہینڈ سٹائل بہت زیادہ پسند کی جاتی ہے۔ وہ بتاتے ہیں: ’فری ہینڈ سٹائل میں ٹیٹو بنانا عام طریقے سے ٹیٹو بنانا بالکل الگ ہے۔‘

ٹیٹو بنانے کے لیے عام طور پر استمعال میں آنے والی سٹینسل مشین ان کے پاس نہیں ہے۔ اس کے برعکس وہ جلد پر ڈرائنگ کے لیے بال پین کا استعمال کرتے ہیں۔

انھوں نے بتایا: ’میرے ٹیٹوز کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں اور فری ہینڈ کام کرنے مطلب یہ ہے کہ وہ آپ کے بدن پر ہر زاویے سے خوبصورت لگیں گے۔‘

وہ بڑے سائز کے ٹیٹوز بنانے میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔ ’پورے جسم کے لیے، میں نے ایسے کئی بنائے ہیں۔ اور اس کے لیے میرے بعض گراہک چار یا پانچ روز تک مستقل برداشت کرتے ہیں۔‘