برطانیہ میں ایلگزینڈرا پیلس میں ہونے والے اس ٹیٹو شو میں بہت سے فنکاروں، ڈیزائنروں اور موسیقاروں نے حصہ لیا۔
،تصویر کا کیپشن’برٹش ٹیٹو شو‘ ایلگزینڈرا پیلس میں منعقد کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشن23 سے 24 مئی تک جاری رہنے والے اس ٹیٹو شو میں بہت سے ڈیزائنروں، موسیقاروں اور فنکاروں نے حصہ لیا۔
،تصویر کا کیپشنبرٹش ٹیٹو شو کا آغاز سنہ 2012 میں لندن میں ہوا تھا۔
،تصویر کا کیپشنٹیٹو کا شوق رہنے والے افراد اپنے جسم کے مختلف حصوں پر خوبصورت ٹیٹو بنواتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشندنیا بھر میں ٹیٹوز کو کافی پسند کیا جاتا ہے اور اسے بنوانے کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبرٹش ٹیٹو شو میں ایک شخص اپنے سر پر ٹیٹو بنوا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبہت سے افراد اپنی پسندیدہ شخصیات اور فلمی ستاروں کی تصاویر ٹیٹوز کی شکل میں اپنے جسموں پر بنواتے ہیں۔ اس تصویر میں ہالی وڈ کے مشہور اداکار رابرٹ ڈی نیرو کی تصویر بنائی جا رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشناس شو میں آنے والا ایک اور شخص ٹیٹو آرٹسٹ سے اپنی ٹانگ پر ٹیٹو بنوا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبہت سی خواتین زیادہ پرکشش دکھائی دینے کے لیے اپنے جسموں پر ٹیٹو بنواتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجسم پر ٹیٹو بنوانے کا شوق مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین میں بھی پایا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنٹیٹو بنوانے کا شوق صرف عام افراد میں ہی نہیں بلکہ بہت سے کھلاڑیوں، فلمی ستاروں، ماڈلز اور ریسلرز میں بھی دیکھا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبرٹش ٹیٹو شو میں آنے والا ایک شخص اپنی پسندیدہ شخصیت سابق برطانوی وزیرِ اعظم ونسٹن چرچل کا ٹیٹو اپنی ٹانگ پر بنوا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس شو میں شریک ہونے والے افراد کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 25 سے 35 پاؤنڈ تک رکھی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشناس شو میں ہر سال ٹیٹو آرٹسٹوں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے اور آخر میں بہترین ٹیٹو بنانے والے فنکاروں کو انعامات سے نوازا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنان میں مختلف شعبوں میں انعامات دیے جاتے ہیں جن میں بہترین تصویر، بہترین رنگوں کا استعمال اور بہترین پورٹریٹ شامل ہیں۔