لندن میلے میں انقلابِ ایران سے قبل تہران شہر کے بازار حسن تصویری نمائش
،تصویر کا کیپشنایران سے تعلق رکھنے والی دستاویزی فوٹوگرافر کاوش گلستان کی بازارِ حسن کے عنوان پر تصویری نمائش کا لندن میلہ میں افتتاح ہوا۔
،تصویر کا کیپشناس نمائش میں انقلابِ ایران سے قبل تہران شہر کے بازار حسن میں طوائفوں کے رہن سہن سے متعلق 61 تصاویر نمائش کے لیے پیش کی گئی۔
،تصویر کا کیپشن گلستان نے سنہ 1975 سے 1977 کے دوران ایران میں طوائفوں کی زندگیوں کو عکس بند کیا۔ وہ طویل عرصے تک اُن کے علاقے میں رہے تاکہ اُن کا اعتماد حاصل کر سکیں۔
،تصویر کا کیپشنشہر کے اس علاقے میں ایک ہزار سے زائد خواتین رہتی تھیں اور باہر کے علاقے کے لوگ اُن کی زندگیوں کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشن1979 میں انقلابِ ایران سے چند ہفتے قبل اس علاقے کو نذرِ آتش کر دیا گیا اور علاقے میں موجود افراد محصور ہو کر رہ گئے۔
،تصویر کا کیپشنآیت اللہ خمینی کے حکم کے بعد شہر کے اس حصے کو مسمار کر دیا گیا اور یہ تصاویر ہی وہ واحد ریکارڈ ہیں، جو اس علاقے اور یہاں رہنے والا کا پتہ دیتا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس نمائش میں تہران کے بازارِ حسن کے بارے میں گلستان کی ذاتی دستاویزات اور نوٹ بک بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنانعام یافتہ فوٹوگرافر گلستان کو انقلابِ ایران کےحوالے اُن کی نمائش اور ایران عراق جنگ میں کردوں کی تصاویر کے حوالے سے جانا جاتا تھا۔ انھوں نے سنہ 2000 سے ایران اور عراق میں بی بی سی کے ساتھ کام شروع کیا لیکن سنہ 2003 میں وہ عراق میں بارودی سرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنلندن میلے میں دنیا بھر کے فوٹوگرافروں کی مختلف موضوعات پر 70 سے زائد گیلریز نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔ یہ میلہ 24 مئی تک جاری رہے گا۔