برف پر قدموں سے دلکش فنکاری

،تصویر کا ذریعہ
سائمن بیک ایک عرصے سے دائروں میں چکر لگا رہے ہیں اور ان کی اس کاوش کا نتیجہ انتہائی حیرت انگیز ہے۔
برطانیہ کی برف میں پہنے جانے والے جوتوں سے فن کاری کرنے والے آرٹسٹ سائمن اپنے قدموں کے نشان سے جیومیٹری کے ڈیزائن بناتے ہیں جنھیں صرف اوپر سے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دل بہلانے کے مشغلے کے طور پر انھوں نے اسے 2004 میں شروع کیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہ
بیک نے کہا: ’میرے ذہن میں خیال آیا کہ سکیئنگ کے ایک دن بعد ایسا کرنا پرلطف ہوگا۔ میں بس ذرا ورزش کرنا چاہتا تھا ۔۔۔ اور میں نے سوچا کہ برف میں ایک پیٹرن بنائی جائے۔ مجھے اس بات کا کوئی علم نہیں تھا کہ یہ کیسا نظر آئے گا۔ لیکن جب میں نے سکی لفٹ سے دیکھا تو میں ششدر رہ گیا۔‘

،تصویر کا ذریعہ
اس کے لیے بیک ایک کمپس اور سکیچز کا استعمال کرتے ہیں کہ کسی خط کو کھینچنے کے لیے انھیں کتنے قدم کس سمت میں چلنے ہوں گے۔
گذشتہ مہینے بیک نے چاند کو دیکھ کر روتے ہوئے ایک بھیڑیے کی تصویر بنائی۔ انھوں نے یہ تصویر البرٹا کے بانف میں لیک لوئی سکی ریزارٹ پر بنائی تھی۔

،تصویر کا ذریعہ
بیک کا کہنا ہے کہ یہ کسی تلاش کی مشق کی طرح ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس میں ان کے مشغلے کی طرح بہت باریک بینی کا خیال رکھا جاتا ہے۔
بعض شبیہ کو بنانے میں انھیں 11 گھنٹے تک لگ جاتے ہیں اور ایک فن پارہ تیار کرنے میں بعض اوقات انھیں 30 میل تک قدم بہ قدم چلنا پڑتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہ
ان کے فن کا نمونہ اتنا ہی دیر پا ہوتا ہے جتنا موسم اجازت دے۔
اگر برف باری ہوگی تو ان کے فن کا نقش مٹ جائے گا۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کو اپنے فن کے نمونوں کی اچھی تصاویر لینے کا موقع مل جاتا ہے تو انھیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔







